تجرد کے معنی
تجرد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَجَر + رُد }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٨١٠ء کو میر کی "شعلہ جوالہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["اکیلا پن","اکیلا رہنا","بے لوثی","ترکِ دُنیا","ترک علائق","چھڑا پن","خلوت گزینی","شادی نہ کرنا","عدم تاہل","مجرد رہنا"]
جرد تَجَرُّد
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
تجرد کے معنی
اتفاقات سے ہو جاتی ملاقات تو خیر دل تجرد پہ رکھا جب نہ کوئی یار نہ غیر (١٨١٠ء، شعلۂ جوالہ، ٧٣٩:٢، میر)
"اس کے بعد انہوں نے کوئی شادی نہیں کی اور یہ دس برس تجرد میں بسر کیے۔" (١٩٤٣ء، حیات شبلی، ٧٢٦)
"عالم لامکاں یا اقلیم تجرد کی سیر کرنا بھی بھول گیا۔" (١٩١٦ء، نظم طباطبائی، ٢)
"انسان اول اول جس کا پابند رہتا ہے . پھر اس قدر ترقی کرتا ہے کہ اس چیز کی صورت متخیلہ میں قائم ہو جاتی ہے یہ مادہ سے تجرد کا پہلا درجہ ہے۔" (١٩٠٢ء، علم الکلام، ١٠: ١٢٦)
تجرد کے مترادف
آزادی, تنہائی, عریانی
آزادی, برہنگی, تجردی, تنہائی, جَرَدَ, خلوت, عریانی, عزلت, علیحدگی
تجرد english meaning
(ped.) solitude(ped.) solitude [A]celibacycutting oneself off from societySolitudeunmarried state
شاعری
- سالک دشت تجرد ہوں یہ کہہ دو اون سے
قیس و فرہاد مری سمت گزارا نہ کریں