تحمیص کے معنی
تحمیص کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَح + مِیص }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٦ء میں "خزالئن الادویہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
["حمص "," تَحْمِیص"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
تحمیص کے معنی
١ - [ طب ] دانوں اور بیجوں وغیرہ کو نیم بریاں کرنا، بھوننا، کھیل کرنا، چنوں کا سرخی مائل رنگ ہونا۔
"تحمیص" کے معنی ہندی میں کھیل کرنے کے ہیں، حد درمیانی تحمیص کی یہ ہے کہ اس سے بو نکلے اور تھوڑا لال ہو جاوے۔ (١٩٢٦ء، خزائن الادویہ، ١٣٧:١)