تخفیف کے معنی
تخفیف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَخ + فِیف }
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزیدفیہ کے باب تفعیل ازمضاعف سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے "جعفر علی حسرت" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بوجھ اتارنا","تھوڑا کرنا","چھوٹا کرنا","حرف کو بولنے میں ہلکا یا کم کرنا","خفیف کرنا","صحت مندی","مصارف میں کمی","کمی کرنا","ہلکا کرنا"]
خفف تَخْفِیف
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
تخفیف کے معنی
"بیڈ فورڈ کی ملوں کے مالک نے اپنی اجرتوں کی تخفیف کا اعلان کیا۔" (١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ٤٢٠)
"اس سال درد سر نے مجھے سخت تکلیف دے رکھی ہے . اب کچھ تخفیف ہے لیکن اعتبار نہیں۔" (١٩١٧ء، خطوط اکبر، ٥٨)
"فارسیوں نے بہ تشدید و تخفیف ہر طرح استعمال کیا ہے۔" (١٨٧٢ء، عطر مجموعہ، ٧٨:١)
"کالج کے مولوی و پنڈت دونوں تخفیف۔" (١٨٨٣ء، مکتوبات آزاد، ٩)
"جس کام میں مشغول ہوتے فوراً اسے چھوڑ دیتے ہیں اور نماز میں ہوتے تو اس میں بہت تخفیف کر دیتے۔" (١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ٩٥:١)
تخفیف کے مترادف
تنزل
آرام, اختصار, افاقہ, برطرفی, خفت, سبکی, گھٹاؤ, گھٹتی, موقوفی, کمی
تخفیف کے جملے اور مرکبات
تخفیف اسلحہ, تخفیف تصدیع
تخفیف english meaning
making lightalleviating; abbreviating; making (a word) easy of utterancesoftening the pronunciation (of letters) by changing one for another; holding or esteeming lightdespising; alleviationabatementmitigation remissionreliefpalliationextenuation; abatementdiminutiondecrease; reduction; decayabridgementalleviationalleviation ; mitigationcommutationcurtailmentcutdecreasemitigationreductionreduction ; decreaserelief.remissionretrenchment
شاعری
- لکھیں ہم سوز دل کی شرح کیوں کر اے محب اس کو
یہ آنسو تو نہیں تخفیف دیتے یک نفس ہم کو - کیجئے کچھ تو ستم کی تخفیف
ٹک تو ہو مجکو الم کی تخفیف - اپنی سامی آئے نہ ت تخفیف میں کہیں
اپنا میاں ضرور کہیں سوجھتا کرو
محاورات
- تخفیف میں آنا
- تخفیف میں لانا
- تخفیف میں ہونا
- تخفیف کا قلم جاری کرنا
- تخفیف کرنا
- مرض میں تخفیف ہونا