دیسی کے معنی

دیسی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دے + سی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |دیس| کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگائی گئی ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٠٠ء کو "من لگن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بدیسی کا نقیض ہے","دیکھئے: دیس","رویت (دیسنا سے)","شہر کا","ملک کا","وطن کا","وہ جو وطن میں پیدا ہو","کسی ملک کا باشندہ"]

دیس دیسی

اسم

صفت نسبتی

دیسی کے معنی

١ - وطن سے متعلق، وطن کا، دیس کا (ولایتی کی ضد)۔

"میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھ دیسی پر اس قدر آپ لوگ مہربان ہیں۔" (١٩٤٠ء، روشنگ بیگم، ٣٣)

٢ - وہ شخص جو ہندوستان کا باشندہ ہو، اہل ہند، کسی علاقہ کا، دیہاتی۔

"اصطلاحات کے مطابق گورنر جنرل کی کونسل میں دیسیوں کا ایک نمائندہ لیا گیا۔" (١٩٧٥ء، شاہراء انقلاب، ٢٥١)

٣ - [ مجازا ] مشرق یا ایشیا سے منسوب، ایشیائی، مشرقی (یورپی، مغربی کی ضد)۔

"پہلے ہم ایشیائی تھے دیسی کہلاتے تھے ہر چیز مشرقی اور دیسی وضع کی بناتے تھے۔" (١٩١٨ء، چٹکیاں اور گدگدیاں، ١٣)

٤ - اہل وطن، وہ شخص جسکا کوئی وطن ہو۔

 دیسی کی تھی قدرو عزت دیس میں آرزو کرتے تھے سب پردیس میں (١٨٣٧ء، مثنوی بہاریہ، ١٠)

٥ - وطن کا۔

"حسب مراد خدیو مصر تین محکمے قائم ہو گئے، ایک خاص مصر میں دوسرا سکندریہ میں تیسرا اسماعیلیہ میں ان محکموں کے ممبر آدھے دیسی اور آدھے پردیسی ہیں۔" (١٨٧٦ء، تہذیب الاخلاق، ١٤٦:٢)

٦ - [ مجازا ] غیر سرکاری، نجی۔

"اس وقت دیسیوں کے چھوٹے بڑے باغات کے سوا قریب پانسو کے باغچہ گورنمنٹ کے ہیں۔" (١٨٨٩ء، حسن (اکتوبر)، ٢، ٤٩:١٠)

٧ - مقامی، دیہاتی، معمولی۔

"ایک معمولی سے دیسی لفظ نے شعر میں کیا معنویت پیدا کی ہے۔" (١٩٨٤ء، اسلوبیات میر، ٦٩)

٨ - دیہاتن، گاؤں کی رہنے والی، غیر تعلیم و تربیت یافتہ۔

"احتیاط و اعتدال کا ہر سھگڑ بی بی کو خیال رہتا ہے چاہے وہ فرنگن ہو یا دیسی یا ہندوستانی۔" (١٩١٤ء، راج دلاری، ٥٧)

٩ - مویشوں کی غذا کی ایک قسم جو بغیر آبپاشی کے کاشت کی جاتی ہے۔

"بھارت میں گوارے کی تین مشہور اقسام ہیں ان میں سے . تیسری قسم دیسی ہے۔" (١٩٦٦ء، چارے، ٢٧٨)

١٠ - فن موسیقی کے مطابق ہر راگنی کا ایک حلیہ مقرر ہے چنانچہ اس اعتبار سے دیپک راگ کی یہ راگنی بہت خوش پوشاک اور ولولہ انگیز بنائی گئی ہے۔

" "دیسی" . روپ سروپ اس کا عورت پری جمال خوش گلو، خوش اندام۔" (١٩٣٦ء، تحفۂ موسیقی، ٣٠)

دیسی کے جملے اور مرکبات

دیسی گھی, دیسی شراب, دیسی زبان, دیسی تیل, دیسی رواج

دیسی english meaning

homemadeinsignia of honour carried before princes, etc [P]nativepsychologist [A ~ مہارت]real (stuff)vernacular

شاعری

  • دیسی کپڑے ہیں موزوں
    چل مرے چرخے چرخ چوں
  • جو میں منگتی دارو سو دیسی نہ کوئی
    کسی کا دردبانٹ لیسی نہ کوئی
  • مرعوب ہوگئے ہیں وِلایت سے شیخ جی
    اب صرف منع کرتے ہیں دیسی شراب سے

محاورات

  • باسی پھولوں میں باس نہیں پردیسی بالم تیری آس نہیں۔ باسی گلوں میں باس نہیں دور گئے کی آس نہیں
  • پردیسی بلم تیری آس نہیں۔ باسی پھولوں میں باس نہیں
  • پردیسی کا جی آدھا ہوتا ہے
  • پردیسی کی پیت کو سب کا من للچائے۔ دوئی بات کا کھوٹ ہے رہے نہ سنگ لے جائے
  • جے پوت پردیسی بھیلے دیو پتر سب سے گھیلے
  • دیسی گدھا پنجابی رینگ
  • دیسی گدھا پوربی چال
  • دیسی گھوڑی مرہٹی چال
  • دیسی مرغی ولایتی بولی
  • کیا ‌پردیسی ‌کی ‌پیت ‌(کیا ‌پھوس ‌کا ‌تاپنا۔ ‌دیا ‌کلیجہ ‌کاڑھ ‌ہوا ‌نہیں ‌آپنا)

Related Words of "دیسی":