تعدیل کے معنی

تعدیل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَع + دِیل }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٤٥ء میں "مطلع العلوم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["برابر کرنا","برابر کرنا","درست کارکردگی","درست کرنا","ٹھک کرنا","ہم آہنگی"]

عدل عَدْل تَعْدِیل

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

تعدیل کے معنی

١ - برابر اور درست کر دینا، اعتدال، معتدل بنانا، متوسط حد میں لانا۔

"اول ہوائے محیط کہ اس کا محتاج ہے انسان ترویح قلب اور تدیل روح کے واسطے۔" (١٨٤٥ء، مطلع العلوم، ٢٩٦)

٢ - گواہی دینا۔

"تین دفعہ کہنا تدیل کا ادنٰی درجہ ہے۔" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ١٣٦:١)

٣ - [ طب ] معتدل کرنے کا عمل، اشیا یا ادویہ کو ملانا کہ ان کی تاثیر میں اعتدال پیدا ہو جائے، ترتیب نسخہ وغیرہ میں خاصیت یا مزاج کے اعتبار سے دورؤں میں ضروری تغیر و تبدل جس سے نسخے کا مزاج معتدل بنانا مقصود ہوتا ہے۔

"کچھ ٹھنڈی دوائیں بھی اس میں شریک کر دی جائیں تاکہ کرم دواؤں کی تعدیل ہو جائے۔" (١٩٣٦ء، شرح اسباب، ٧٩:٢)

٤ - [ علم حدیث ] عادل ٹھہرنا، ثقہ قرار دینا۔

 رواۃ شوق ہیں تعدیل و جرح سے آزاد حدیث درہ سناتا ہوں ہرچہ باد اباد (١٩١٧ء، کلیات رعب، ٣٣٥)

٥ - ترمیم، ردو بدل۔

"الفاظ اور مضمون میں تعدیل یعنی ترمیم کی ضرورت ہے۔" (١٩٢٦ء، مسئلہ حجاز، ١٠٠)

٦ - بٹائی۔

"نقدی کے علاوہ لگان میں پیداوار کا بھی ایک حصہ لیا جاتا تھا جس کو عرب، تدیل، بٹائی کہتے ہیں۔" (١٨٩٨ء، البرامکہ، ١٨٣)

٧ - نماز کے ارکان اطمینان و آہستگی کے ساتھ ادا کرنا۔

"نزدیک امام شافعی اور احمد اور ابو یوسف کے تعدیل اور اطمینان کرنا. درمیان دونوں سجدوں کے سب فرض ہے۔" (١٨٧٣ء، مطلع العجائب، ٧٦)

٨ - [ سیاسیات ] خطہ جنگ سے باہر قرار دینا، انگریزی Neutraliaztion کا ترجمہ (اصطلاحات سیاسیات، 270)

"محمد موسٰی نے مامون رشید کے زمانے میں ایک زیچ تیار کی جس میں تدیلی ایرانیوں کی تھیں میل الشمس بطلیموسی تھا۔" (١٩٢٠ء، انتخاب لاجواب، ١٣ فروری، ٥)

٩ - [ ہیئت ] رات اور دن کا برابر ہونا، اعتدل لیل و نہار۔

"گیس کے مالی کیولوں کے تصادم سے جو آئن سازی ہوتی ہے وہ مثبت آئن پیدا کرتی ہے جو اسپیس چارج اثر کی تعدیل کر دیتے ہیں۔" (١٩٧١ء، الیکٹرانی کرنوں کے عملی اطلاقات، ٥٦)

١٠ - [ برقیات ] جو نہ مثبت ہو نہ منفی ہو، ہمواری۔

"جب کہ اس کا جسم کشش ثقل کی ٹھیک ٹھیک تعدیل کرتا ہو۔" (١٩٦٩ء، سربین، اکتوبر، ٢٣)

١١ - [ طبیعیات ] توازن۔

تعدیل کے جملے اور مرکبات

تعدیل ارکان, تعدیل زمانہ, تعدیل مطالع

تعدیل english meaning

a mark by which the duration of life is foretoldadjustmentcorrect performanceequalisationmaking balancesproper functioningthe time of labour or birth

شاعری

  • سکون و ادب عشق میں چاہیے
    عبادت میں تعدیل ارکاں ہے فرض
  • منقول کی انتہائے تکمیل
    آئین و اصول جرح و تعدیل

Related Words of "تعدیل":