تفرق کے معنی

تفرق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَفَر + رُق }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥١ء میں "عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تقسیم ہونا","جدا ہونا","شکست کھانا","علیحدہ ہونا","منتشر ہونا"]

فرق تَفَرُّق

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

تفرق کے معنی

١ - الگ الگ ہونا، انتشار، علیحدگی، تفریق، پراگندگی۔

"کسی اجتماع مادی کے اجزائے ترکیبی میں زیادہ آزادی حرکت پیدا کرنا لازماً اس میں تفرق و انتشار پیدا کر دیتا ہے۔" (١٩١٥ء،فلسفہ اجتماع، ٣٨)

٢ - امتیاز، فرق، تمیز

"اس تفرق اور بوقلمونی کے ساتھ کوئی قوم کیونکر زندہ رہ سکتی ہے۔" (١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ٢٣٩:١)

٣ - [ ریاضی ] تقسیم کرنا، ایک عدد کا دوسرے عدد کو پورا پورا تقسیم کر دینا۔

"قائمیت کا امتحان کرنے کے لیے ہم پھر تفریق کرتے ہیں۔" (١٩٤٥ء،سکونیات،٢١٧)

٤ - [ حیاتیات ] حیتای نظام میں نامیاتی مرکبات کی تخریب و تعمیر کے مجموعی عوامل تحول کا عمل جس سے نامیاتی مرکبات کی تحلیل ہوتی ہے جس کے نتیجے کے طور پر توانائی کا اخراج عمل میں آتا ہے۔

"دوسرا عمل تخریبی ہے اس سے چونکہ بیکار مادے حاصل ہوتے ہیں اس لیے ان کو جسم سے باہر نکال دیا جاتا ہے۔ سائنس کی اصطلاح میں اس عمل کا نام تفرق ہے۔" (١٩٤٧ء، جدید معلومات سائنس، ١٥٦)

تفرق کے جملے اور مرکبات

تفرق اجرا, تفرق و تخرب, تفرق اتصال

تفرق english meaning

fixingone who erectssetting something up

محاورات

  • تفرقہ اٹھ جانا
  • تفرقہ پڑنا۔ ڈالنا
  • تفرقہ پڑنا۔ ڈلوانا
  • تفرقہ ڈالنا
  • متفرق کرنا

Related Words of "تفرق":