تپش کے معنی

تپش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تپش }{ تَپَش }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٦٠٩ء میں قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, ١ - تپشیا، تپس۔, m["آتش زیر پا","آفتاب کی تمازت","اضطرار بباعث حرارت","بے تابی","بے چینی","بے کلی","دل کی دھڑکن (ہونا کے ساتھ)"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد ), اسم نکرہ

تپش کے معنی

١ - گرمی، (بخار کی) حرارت، سوزش، (دھوپ کی) تمازت۔

"بخارات پانی سے اٹھے جو سورج کی تپش سے گرم ہو کر یہ صورت اختیار کر لیتے ہیں۔" (١٩٣٤ء، سیرۃ النبیۖ ، ٥٦:٣)

٢ - اضطراب، تڑپن، سوز و گداز، حرکت مذبوحی، بسمل کی تڑپ۔

 ہے غایت تپش قلب و شوق جاں بازی نہایت خلش مدعا ہے پاس وفا (١٩١٨ء، نقوش مانی، ٥)

٣ - درجہ حرارت، ٹمریچر۔

"ٹمریچر یا تپش کسی شے کے گرم یا سرد ہونے کی حالت کا نام ہے۔" (١٩٦٦ء، حرارت، ١)

١ - تپشیا، تپس۔

تپش کے مترادف

حدت, جلن, سوزش, ٹمپریچر

اضطراب, اضطرار, بیقراری, تف, تمازت, تڑپ, جلن, حدت, حرارت, سوزش, گرمی, کھولن

تپش english meaning

(or طپش)ardourgriefgrief [P]Heatpalpitationuneasinesswarmth

شاعری

  • خورشید کی محشر میں تپش ہوگی کہاں تک
    کیا ساتھ مرے داغوں کے محشور ہوا ہے
  • اس آگ میں تپش بھی ہے‘ پاس آکے دیکھئے
    لگتے ہیں دور سے تو فقط روشنی سے ہم
  • چڑھتے ہوئے سورج کی تپش بہتر ہے
    گرتی ہوئی دیوار کے سائے سے بچو
  • خود آپ اپنی آگ میں جلنے کا لطف ہے
    اہل تپش کو آتشِ سینا نہ چاہئے
  • بل بے گرمی بت قاتل نے جو مارا نیزہ
    تپش دل سے مری آب ستاں سوکھ گئے
  • پروانے کو تپش دی جگنو کو روشنی دی
    بخشا صدف کو گوہر کو آبرودی
  • اوس کی تپش اک جہاں ہلادے
    ہر زلزلہ آسماں ہلادے
  • آسودگان خاک کی راحت میں ہو خلل
    بھونچال لاے دل تپش و اضطراب سے
  • دل بے تاب میں جوش تپش عشق نہیں
    مارتا آگ کا دریا ہے یہ سیماب میں جوش
  • اے تپش یک دو روزاور بھی صبر
    زخم دل کا ہنوز آلا ہے

Related Words of "تپش":