جدا کے معنی

جدا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جُدا }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اور فارسی سے اصلی ساخت اور اصلی معنی میں ہی اردو میں ماخوذ ہے۔ اور بطور اسم صفت اور گا ہے بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔, m["الگ کیا ہوا","ایک طرف","بچھڑا ہوا","طرح طرح کا"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), متعلق فعل

جدا کے معنی

["١ - الگ، الگ الگ۔","٢ - الگ تھلگ، غیر متعلق۔","٣ - مختلف، دوسرا۔"]

["\"زردہ خاصدان میں خدا رکھ دیا کرو۔\" (١٨٧٤ء، مجالس النسا، ٨٤:١)"," بسر کر زندگی قید تعلق سے جدا ہو کر برنگ سبزۂ بیگانہ رہ نا آشنا ہو کر (١٩٢٩ء، مطلع انوار، ٧١)"," ہیں جدا ہر بہار کی رسمیں سل رہا ہے جنوں کا پیراہن (١٩٥٨ء، تارپیراہن، ١٩)"]

["١ - مزید برآں، علاوہ۔"]

["\"برسات کی سیلی ہوا ہے چولھا جدا گیلا ہو رہا ہے۔\" (١٩٠١ء، راقم، عقد ثریا، ٧٤)"]

جدا کے مترادف

تنہا, علیحدہ, اکیلا, الگ, متفرق, مختلف, نرالا, مستثنی, متفاوت, متغائر

الگ, انوکھا, اکانت, تنہا, عجیب, علیحدہ, متفرق, مختلف, مُمیز, ممیّز, نرالا, نرالہ, نیارا, وکفرا

جدا کے جملے اور مرکبات

جداجدا, جدا جدا

جدا english meaning

(archaic) accountantapartasideasunderdifferentdiscretedisparatedistinctpeculiarSeparate

شاعری

  • اّس گل بغیر جیسے ابر بہار عاشق
    نالاں جدا رہے گا‘ روتا جدا رہے گا
  • تیغ ستم سے اس کی مرا سر جدا ہوا
    شکرِ خدا کہ حقِ محبت ادا ہوا
  • ہے میری تیری نسبت روح اور جسد کی سی
    کب آپ سے میں تجھ کو اے جان جدا جانا
  • کیا کیا زبان میر نے کھینچے ہیں عشق میں
    دل ہاتھ سے دیا ہے جدا سر جُدا دیا
  • ہجربتاں میں طبع پراگندہ ہی رہی
    کافر بھی اپنے یار سے یارب جدا نہ ہو
  • طفلی سے تم نے لطف و غضب محتاط کیے
    ٹک میر کو جدا کرو غصّہ جدا کرو
  • مُدت ہوئی کہ اب تو ہم سے جدا رکھے ہے
    اُس آفتاب رو کر یہ روز ناز ہر شب
  • عشق کی شان اکثر ہے ارفع لیکن شانیں عجائب ہیں
    گہہ ساری ہے دماغ و دل میں گاہے سب سے جدا ہے عشق
  • کہیں جو کچھ ملامت گر بجا ہے میر کیا جانے
    انھیں معلوم تب ہوتا کہ ویسے سے جدا ہوتے
  • دکھائی دیے یوں کہ بیخود کیا
    ہمیں آپ سے بھی جدا کر چلے

محاورات

  • آمادہ بجدال (بجنگ) ہونا
  • آمادۂ جنگ (و جدال) ہونا
  • آنکھوں سے جدا ہونا
  • اپنی اڑھائی اینٹ کی مسجد جدا بنانا
  • بال سے کھال جدا کرنا
  • بند ‌بند ‌جدا ‌ہونا
  • بند بند جدا کرنا
  • بند بند جدا ہونا
  • تلسی کہت پکار کے سنوسکل دے کان۔ ہیمدان گجدان سے بڑا دان سنمان
  • تلوار سے پانی جدا نہیں ہوتا

Related Words of "جدا":