جسد کے معنی

جسد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَسَد }

تفصیلات

iعربی زبان میں بطور اسم مستعمل ہے اور ثلاثی مجرد کے باب کا مصدر ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٧٩ء میں "دیوانِ شاہ سلطان ثانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خوں جمنا","تن بدن","جسم | A"]

جسد جَسَد

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : اَجْساد[اَج + ساد]

جسد کے معنی

١ - جسم، بدن۔

 بانگ اسرافیل ان کو زندہ کر سکتی نہیں روح سے تھا زندگی میں بھی تہی جن کا جسد (١٩٣٨ء، ارمغان حجاز، ٢٣٦)

٢ - زعفران، یا زعفرانی؛ خشک خون؛ بنی اسرائیل کا گئوشالہ۔ (اسٹین گاس؛ منتہی الادب)

٣ - [ اصطلاحا ] ایک صورت جو ارواح متمثل ہو کر ظاہر ہوتی ہے خواہ وہ جسم ناری ہو یا نوری۔ (مصباح التعرف، 90)

جسد کے مترادف

جثہ, جسم

بدن, تن, جَسَدَ, جسم, حُبثّہ

جسد کے جملے اور مرکبات

جسد اقدس, جسد عنصری

جسد english meaning

the body (with the limbs or membersDry bloodsaffronThe body

شاعری

  • ہے میری تیری نسبت روح اور جسد کی سی
    کب آپ سے میں تجھ کو اے جان جدا جانا
  • بانگ اسرافیل ان کو زندہ کر سکتی نہیں
    روح سے تھا زندگی میں بھی تہی جن کا جسد
  • بارے کہیں کہیں توں مج طرف روکشا ہے
    اوس نے مرے جسد میں صد جاں جوید شد
  • سب روم روم تن میں زردی غم بھری ہے
    خاک جسد ہے میری کس کان زر کا خاکا
  • اے شہنشاہ تج کوں اپنے ہے جسد کا خوب کاخ
    ہور صدر کر بیٹھنے تج ہے صفا دل کا جولاخ

Related Words of "جسد":