جلن کے معنی

جلن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَلَن }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر |جلنا| سے مشتق حاصل مصدر ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٦٩ء میں "آخرگشت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جلنے کی حالت","رنج و غم"]

جولنیین جَلْنا جَلَن

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

جلن کے معنی

١ - سوزش، تپش۔

"الفا شعاعیں انسانی جسم پر جلن اور زخم پیدا کر دیتی ہیں۔" (١٩٧٠ء، جدید طبیعات، ٥٢٦)

٢ - [ مجازا ] حسد، رشک، کینہ۔

"صاحب عالم بھی تو کہہ سکتے ہیں کہ دلارام نے جلن کے مارے الزام گھڑا ہے۔" (١٩٢٢ء، انارکلی، ٨٨)

٣ - وہ جلی ہوئی چیز جو ہنڈیا کے جل جانے سے اس کے پیندے میں چپک جاتی ہے، جلی ہوئی کھرچن۔

"ہنڈیا کے پیندے کی جلن ہرگز نہیں ڈالنی چاہیے ورنہ اس سے باقی تمام کھانے میں بو ہو جائے گی۔" (١٩٠٦ء، نعمت خانہ، ٢)

جلن کے مترادف

آگ, احراق, حدت, حسد, چمک, ٹیس, رشک, جلاپا, سوزش, سوز, سوختگی, غضب, تپش, ملال

احتراق, التہاب, تپش, تپن, تپک, چمک, حدت, حرارت, حسد, دشمنی, رشک, سوختگی, سوزش, طیش, غصہ, غضب, گرمی, ٹیس, کھولن, کینہ

جلن english meaning

burningcombustion; heatinflammation; smart; vexationpassionrage; envyjealousy; rancourhatred(dial.)Burninginflammationjealousynavelovarypain in the navel

شاعری

  • آئے ہو جب بڑھا کر دل کی جلن گئے ہو
    جوں سوز دل کہا ہے تم آگ بن گئے ہو
  • اپنی جلن مٹا نہ دوں گہنے سے ہاتھ جھاڑ کے
    جی میں ہے پھینک پھانک دوں سب کو میں توڑ تاڑ کے
  • جلائیں جلن والیاں‘ جی جلے
    پھپھولوں سے دل گوندنی سا پھلے
  • جلن چھاتی کی رو رو مت دُرا مجلس میں دلبر کی
    کہ لیانا نیں ملا کر انجمن میں آگ ہور پانی
  • کئے لاکھ جتن، مورے من کی پتن
    مورے تن کی جلن نہیں جائے
  • کبھی ہرتے پھرتے جو آگئے تو لگی میں اور لگا گئے
    مری جان یہ تو نہ ہو سکا کہ بجھاؤ دل کی جلن ذرا
  • ہمے دائم جلن پارے پیا بن تلملنہارے
    دکھاریاں سوں مِلن ہارے ہمن کوں عشرتاں کیا کام
  • ہیں منع کررہے رونے کو یہ جو ناداں دوست
    بُجھانےکیوں مجھے دل کی جلن نہیں دیتے
  • ہرِ پروانہ جھلے پُھولوں کا پنکھا ایسا
    کہ مِئے شمع کی بھی دل کی لگی دل کی جلن
  • سوزش بہت ہو دل میں تو آنسو کو ہی نہ جا
    کرتا ہے کام آگ کا ایسی جلن میں آب

محاورات

  • آتش حسرت میں جلنا
  • آتش رشک (وحسد) سے (میں) جلانا (متعدی) جلنا
  • آتش عشق سے جلنا
  • آتش غم میں جلنا
  • آگ میں جل جانا یا جلنا
  • اپنی آگ میں آپ جلنا
  • اجلا ہونا۔ اجلنا
  • انتڑیوں میں آگ لگنا یا انتڑیاں جلنا
  • اکاسی دیا جلنا
  • بے روغن چراغ جلنا مشکل ہے

Related Words of "جلن":