جلنا کے معنی
جلنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جُل + نا }{ جَل + نا }
تفصیلات
١ - ملنا، ملاقات کرنا، خلط ملط ہونا (عموماً ملنا کے ساتھ مستعمل ہے)۔, iسنسکرت کے اصل لفظ |جول| سے ماخوذ اردو میں |جل| بنا۔ اور پھر اردو لاحقۂ مصدر |نا| بطور علامت مصدر لگنے سے |جلنا| بنا۔ اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آگ سلگنا یا مشتعل ہونا","آگ سے بدن کے کسی حصے پر زخم ہوجانا","آگ لگنا یا جل اٹھنا","اردو میں صرف ملنا کے ساتھ استعمال ہوتا ہے","جلن ہونا","راکھ ہوجانا","سوختہ ہوجانا","سوزش ہونا","ملاقات کرنا","نباتات کا سردی یا پالے سے مرجانا"]
جولنیین جَل جَلْنا
اسم
فعل لازم
جلنا کے معنی
جلنا نہ تمہیں انجمن یار میں آیا اتنا تو ہمیں کہتے ہیں پروانے بھی جل کر (١٩٠٣ء، نظم نگاریں، ٥٥)
داغ نے جب یہ کہا داغ جگر دیکھا بھی جل کے وہ کہنے لگے تیرا کلیجا دیکھا (١٩٠٥ء، داغ، یادگار داغ، ١٤)
"بادسموم کا چلنا، پہاڑوں کا تپنا، ریگ رواں کا جلنا۔" (١٨٩٠ء، فسانۂ دلفریب، ٣٨)
"لوگ اس آگ میں جا کر پھاندتے ہیں وہاں گئے اور جل گئے۔" (١٩٠٠ء، طلسم خیال سکندری، ٧٢:٢)
"وہ صاف ستھرا اور سلیقے سے رہتا ہے تو لوگ اس سے جلتے ہیں۔" (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٢٨٢)
دکھ درد ٹیس جلنا رہ رہ کے پھر لپکنا پھوڑا ہے دل نہیں ہے تجھ کو سنائیں کیا کیا (١٧٩٨ء، سوز، دیوان، ٧)
میرے جلنے پر جو رویا غیر تیری بزم میں سوز دل کو آپ اشک آتش پہ روغن ہو گیا (١٨٥١ء، مومن، کلیات، ٢٩)
"میں نے جل کر وہ اخبار چھین لیا اور باہر سڑک پر پھینک دیا۔" (١٩١٤ء، دلاری، ٦٩)
"چپکی بیٹھی دیکھ رہی ہوں اور چل رہی ہوں۔" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٢٣)
"جب ایک پتا پورے طور پر اپنی بہار دکھا جاتا ہے جل کر گر پڑتا ہے۔" (١٩٠٦ء، "مخزن، جون، ١٣)
"گول پنجہ کی جوتی سے میں اور بھی زیادہ جلتی ہوں۔" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٥٠)
"تھوڑی تھوڑی دیر بعد دیکھتے رہا کریں کہ اسفنج ایک دم آگ میں رہ کر جل نہ جائے۔" (١٩٣٠ء، عصمتی دسترخوان، ١١٧)
"جب پانی جل جائے اور صرف تیل رہ جائے تو . مالش کریں۔" (١٩٣٣ء، حمیات اجامیہ، ١٥١)
جلنا کے مترادف
تتا, پھنکنا
بلنا, بھلسنا, بُھنّا, بُھننّا, پھنکنا, تپکنا, جھلسنا, سلگنا, سڑنا, ملنا
جلنا کے جملے اور مرکبات
جلتا بلتا, جلتا توا, جلی کٹی
جلنا english meaning
To be unitedto meet; to agreeto harmonizebe enragedbe inflamed with love, etcbe kindledbe totally ignoredburnfeel jealousgo to wastelie unusedto be burntTo burnto burn with jealousy
شاعری
- پرائی آگ میں جلنا کوئی سیکھے پتنگوں سے
بہت کم ہیں جنہیں یہ جراتِ رندانہ ملتی ہے - جس کا جو جو فن تھا اس سے ہم نے مہارت حاصل کی
شمع سے ہم نے جلنا سیکھا‘ جاں دینا پروانے سے - اپنا مطلب کھودیتی ہے دل میں رکھی بات
رونا ہے تو کھل کے رو اور جلنا ہے تو، جل - ویرانۂ وجود میں چلنا پڑا ہمیں
اپنے لہو کی آگ میں جلنا پڑا ہمیں - ہم چڑھتے سورجوں کو سلامی نہ دے سکے
سو دوپہر کی دھوپ میں جلنا پڑا ہمیں - ہوا ہے بند اور شعلہ وفا کا
بہت ہی تیز جلنا چاہتا ہے - یہ لکڑیاں جو خشک ہیں بے برگ وبار ہیں
ان کو میں اپنی آگ میں جلنا سکھاؤں گا - قسمت میں ناریوں کی تھا جلنا بدا ہوا
شام غم اپنی میں سحر کرگیا - ہلنا جلنا بول اونوکا اپنی اچ نا بھا کیں
ابک رتی کا کام نہیں رے اپنی اچہ نا ٹاکیں - ہر چند کہ عاشق کا تو جلنا ہے کام
معشوق بھی اس کام سے کب ہے باہر
محاورات
- آتش حسرت میں جلنا
- آتش رشک (وحسد) سے (میں) جلانا (متعدی) جلنا
- آتش عشق سے جلنا
- آتش غم میں جلنا
- آگ میں جل جانا یا جلنا
- اپنی آگ میں آپ جلنا
- اجلا ہونا۔ اجلنا
- انتڑیوں میں آگ لگنا یا انتڑیاں جلنا
- اکاسی دیا جلنا
- بے روغن چراغ جلنا مشکل ہے