جنگلی کے معنی

جنگلی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَنْگ (ن مغنونہ) + لی }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم |جنگل| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگنے سے |جنگلی| بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے ١٧٦٩ء کو "آخر گشت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بدکنے والا","بھڑکنے والا","بے تمیز","جنگل کا","جنگل کے متعلق","خود رو","غیر مانوس","غیر متمدن","غیر مہذب"]

جَنْگَل جَنْگْلی

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : جَنْگَلِیوں[جَن (ن مغنونہ) + گَلِیوں]

جنگلی کے معنی

١ - صحرائی، وحشی، ایسا جانور جو انسان سے مانوس نہ ہو اور جنگل میں رہے، جنگل کا جانور۔

"طوطے جو نظر آرہے ہیں سارے جنگلی ہیں اسی لیے جلدی مر جاتے ہیں۔" (١٩٨١ء، پرندوں کی دنیا، ١٤)

٢ - خود رو پودا وغیرہ، ایسا درخت یا پودا وغیرہ جو از خود جنگل میں اُگ آئے، یہ درخت اور پودے ان کے پھل وغیرہ ان سے جو نگہداشت کے ساتھ بوئے اور گائے جاتے ہیں، بعض اوقات مختلف بھی ہوتے ہیں۔

"کل جنگلی درختوں کو گرا کر ان میں آگ لگا دیتے ہیں اور ان کی راکھ کو بطور کھاد کے . استعمال کرتے ہیں۔" (١٩١٣ء، تمدن ہند، ٤٩)

٣ - جنگل کا رہنے والا، جنگل کا۔

"ایک جنگلی کو دیکھا کہ دوسرے کی فصد کھول رہا تھا۔" (١٩٤٣ء، تاریخ الحکما، ١٩٧)

٤ - [ مجازا ] ناشائستہ، بے تمیز، اجڈ، جاہل۔

 نہ خسرو کے آگے میں ہر گز جھکوں نہ اس جنگلی کی اطاعت کروں (١٨١٠ء، شمشیر خانی، ٢٨٢)

جنگلی کے مترادف

اجڈ, صحرائی, گنوار

اجڈ, اُجڈ, جاہل, دشتی, صحرائی, قدرتی, گنوار, ناتراشیدہ, ناشائستہ, وحشی, ہریا

جنگلی کے جملے اور مرکبات

جنگلی سور, جنگلی کبوتر, جنگلی گھوڑا, جنگلی بادام, جنگلی اخروٹ, جنگلی ادرک, جنگلی پیاز, جنگلی کوا, جنگلی بلی, جنگلی بیر, جنگلی بلا, جنگلی بید, جنگلی ذات

جنگلی english meaning

of or pertaining to a forest or wood; uncultivated; wildsavageuncivilizedbarbarianclownishboorisheuclidgeometry [A~G]Wild

شاعری

  • سو ہد ہد و لک لک ممولے و مور
    سو جاری کے بگلے و جنگلی چکور
  • سو ھد ھد و لک لک ممولے و مور
    سو جاری کے بگلے و جنگلی چکور
  • نہ خسرو کے آگے میں ہر گز جھکوں
    نہ اس جنگلی کی اطاعت کروں

محاورات

  • دھی جنوائی لے گئے اور بہواں لے گئیں پوت۔ منو جنگلی یوں کہیں رہے اوت کے اوت

Related Words of "جنگلی":