جوت کے معنی

جوت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جوت (و مجہول) }

تفصیلات

iسنسکرت کے اصل لفظ |جیوت| سے ماخوذ |جوت| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(امر) جوتنا کا","باندھنے کی چیز","بیلوں کا جوتنا ہل یا گاڑی میں","جوتا کا مخفف","عموماً مرکبات میں استعمال ہوتا ہے","وہ تسمہ جس سے ترازو کے پلے باندھتے ہیں","وہ تسمہ جو گھوڑے کو گاڑی کے ساتھ جوتتا ہے","وہ تسمہ جو ہل کو جوے کے ساتھ باندھتا ہے","کاشت شدہ زمین","ہل چلانا"]

جیوت جوت

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

جوت کے معنی

١ - روشنی، اجالا، تجلی۔

"مگر اصل میں اس اندھیرے گھر کا اجالا دو چراغوں کی جوت تھی۔" (١٩٤٥ء، راشد الخیری، ١٢٦)

٢ - چمک دمک، آب و تاب، تابش۔

"ہیرے جواہرات کی جوت سے تمام فضا جگمگ کرنے لگی۔" (١٩٣٦ء، عروس ادب، ١١٧)

٣ - [ مجازا ] آنکھوں کی روشنی، بصارت، بینائی (بالعموم آنکھوں یا نظر کے ساتھ)۔

"نظر کی جوت کام نہیں دیتی۔" (١٨٨٠ء، ربط ضبط، ١٤٢:١)

٤ - [ مجازا ] رونق

 کہ مایا لچھمی کی ہے جہاں میں یہ ساری جوت اسی کی ہے جہاں میں (١٨٦٦ء، تیغ فقیر ہر گردن شریر، ١٩٣)

٥ - [ مجازا ] چراغ، دیا، چراغ کو لو۔ (پلیٹس)۔

 جب چھیل چھبیلی سندر کی چھب نینوں اندر چھائے گئی اک مور چھاگت سے آئے گٹی اور جوت میں جوت سمائے گئی (١٨٣٠ء، نظیر، کلیات، ٢٢٨:٢)

٦ - [ مجازا ] روح، آتما۔

جوت کے مترادف

اجالا, روشنی

بند, تسمہ, جان, چراغ, چمک, دولت, دھن, دھوپ, دیا, رسی, روح, روشنی, زر, ماں, نظر, نگاہ, نور, کاشت, کاشتکاری, یو

جوت english meaning

lightbrightnessbrilliancylustresplendour; sunshinesunbeam; a ray of light; flame of a candle or lamp; a lighta lamp; a glance of the eyethe faculty of seeingvisionsight; (met.) soulspirita glance of the eyebe brought lowbe dishonouredbe put to shame [A~ذلت]Brilliancycultivated landcultivationdocility [A]land rent paid by tillermercyploughingshoespined sword (as name of Hazrat Ali|s sword given him by the Holy Prophet (SAWW) as one of the spoils of the Battle of Badr)strap fastening yoke etc to ox|s neckstring which pans of scale are tiedsuffer disgrace (at the hands of)suffer ignominysunbeamthe flame of a candle of lampthe flame of a candle or lampthe rent paid by a cultivatorthe strap or cord that fastens the yoke of a ploughtillingvissionwares in shop

شاعری

  • پیار کی جوت سے گھر گھر ہے چراغاں‘ ورنہ
    ایک بھی شمع نہ روشن ہو ہوا کے ڈر سے
  • میں نہ جائوں کیسے نوراں تھے ہوئی تو آفریں
    سب پنگھی چھوڑے ہیں تیرے جوت تھے اپنا وطن
  • جگا جوت جگ جھانپ جگ پاوڑا
    طبل دیس دیوئیاں نہ جگ کھاوڑا
  • جب تھے ہوا جگ میں تمارا نور پرکٹ چورخت
    تب تھے سبت گھن جوت پاکر جھلکن ہارے ہیں علی
  • کبوتر کیسے بازی آباز سوں
    اوڑے جوت سورج کی پرواز سوں
  • جگا جوت اچنبک اوجالا دسیا
    جتا عالم تخت بالا صبا
  • منجے اس گلے کا حمایل ہے دام
    اوبک جوت جو ہر سورج پایا نام
  • چلنے کی فکرو سوں رنگ جل کر توا ہوا ہے
    رہیں گے تو دوئی سنا گئی ہوے جوت نارنجی
  • بدخشی لعل خوض خانے میں بھر مد
    اجت جوت جوں جام و شیشے بھی رخشاں
  • گگن تارے اُس جوت تھے جھڑ پڑیں گے
    جو یوں لال کسوت مکلل بناتی

محاورات

  • آپ (ہی) کی جوتیوں کا صدقہ ہے
  • آپ ہی کی جوتیوں کا صدقہ ہے
  • آپن کھیت بمبھہ لوٹے۔ پاہی جوتے جائی لا
  • آج دوہتڑ کل جوتیاں پرسوں چھریاں ہونگی
  • آفت جوتنا(متعدی)
  • ادھم اٹھانا جوتنا۔ کرنا یا مچانا
  • اس کو جوتی کے برابر نہیں سمجھتا
  • اس کی بلا یا پیزار یا جوتی
  • اس کی جوتی کی برابری تو کرلے
  • اسی کی جوتی اسی کا سر

Related Words of "جوت":