حالیہ کے معنی

حالیہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حا + لِیَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ صفت |حالی| کے ساتھ |ہ| بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے |حالیہ| بنا۔ اردو میں بطور صفت اور گا ہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٦ء کو "انشائے بہارے خزاں" میں مستعمل ملتا ہے۔

["حالی "," حالِیَہ"]

اسم

صفت نسبتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

حالیہ کے معنی

["١ - حال کا، موجودہ، (کوئی واقعہ یا مسئلہ) جو حال ہی میں پیش آیا ہو۔","٢ - قصیدے کی ایک قسم جس میں گردش زمانہ کی شکایت ہوتی ہے۔","٣ - وہ نظم جس میں بیتی ہوئی کیفیت و حالت بیان کی جائے، حالات و واقعات پر مبنی نظم یا ترکیب بند وغیرہ۔"]

["\"ہم تنقید کرکے معلوم کر سکیں گے کہ سابقہ اور حالیہ رنگ میں کیا فرق پیدا ہوا۔\" (١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ٢١:٣)","\"قصیدے میں کبھی بہار اور گلزار کی تعریف ہوتی ہے تو اس کی بہاریہ . اور گردش زمانے کی شکایت ہو تو حالیہ . کہتے ہیں۔\" (١٨٦٦ء، انشائے بہار بےخزاں، ٥)","\"یہ ترکیب بند مرزا کی عمدہ ترین حالیہ نظموں میں سے ہے۔\" (١٨٩٧ء، یادگار غالب، ٣٢)"]

["١ - [ قواعد ] وہ اسم (صفت) جو فعل کے اختتام پذیر ہونے یا جاری رہنے پر دلالت کرے اور فاعل یا مفعول کی حالت ظاہر کرے۔"]

["\"حالیہ میں بیک وقت تین کلموں یعنی اسم، فعل، صفت، کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔\" (١٩٧٢ء، اردو قواعد، شوکت سبزواری، ٣٧)"]

حالیہ کے مترادف

تازہ, کرنٹ[2], ماڈرن, موجودہ

حالیہ کے جملے اور مرکبات

حالیہ ناتمام, حالیہ تمام, حالیہ معطوفہ

Related Words of "حالیہ":