حریص کے معنی

حریص کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حَرِیص }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء میں ولی کے "کلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["رنج کرنا","(حَرَصَ ۔ رنج کرنا)","بسیار خور","حسد کرنے والا","دیکھا دیکھی کوئی مقابلہ کرنے والا","دیکھا دیکھی کوئی کام کرنے والا","لالچ خورا"]

حرص حَرِیص

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : حَرِیصوں[حَری + صوں (واؤ مجہول)]

حریص کے معنی

١ - لالچی، لالچ کرنے والا، لوبھی، نیت خراب۔

 بس اک جھلک پہ قناعت نہیں مرا ایماں حریصِ جلوہ کو کچھ غیب سے مزید ملے (١٩٨٣ء، بے نام، ١٥١)

٢ - بہت خواہش کرنے والا جو کسی بات پر ادھار کھائے بیٹھا ہو۔

"میں تو ہمیشہ اس بات پر حریص تھا کہ کسی طرح ایک دفعہ تو ابوبکر صدیق پر سبقت لے جاؤں۔" (١٩٠٧ء، اجتہاد، ١١٦)

٣ - پیٹو، کھاؤ، دیکھا دیکھی کوئی کام کرنے والا۔ (نوراللغات)

حریص کے مترادف

طامع, لالچی

آزمند, بداندیش, بدخواہ, بدسگال, پیٹو, حاسد, حرصی, حِرصی, طامع, لالچی, لوبھی, مقلد, نقال, کھاؤ

حریص english meaning

a greedy or covetous person; an imitator (of others)(rare) avid |A~حرص|covetouseasy to understandgluttonousgreedyintelligent

شاعری

  • تلخ باتوں سوں ہر یک کے کیوں نہ ہووے ترش رو
    اس شکر لب کی میٹھی گفتار کا ہوں میں حریص
  • واحسرتا کہ یار نہ کھینچا ستم سے ہاتھ
    ہم کو حریص لذت آزار دیکھ کر

Related Words of "حریص":