خان کے معنی
خان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خان }
تفصیلات
iفارسی زبان میں بطور ایک اسم نکرہ کے استعمال ہوتا ہے۔ لیکن ترکی میں بادشاہوں کا لقب ہے اور دونوں معنی کے اعتبار سے ایک جیسے ہیں لہٰذا یہ فیصلہ مشکل ہے کہ کس زبان سے اردو میں داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٧٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(خانہ کا مخفف) گھر","ایک لقب جو حکومت یا بادشاہوں کی طرف سے دیا جاتا تھا","پٹھانوں کا خطاب","پٹھانوں کا لقب","پٹھانوں کے نام کے آخر میں آتا ہے","پہلے یہ شاہان تاتار کا لقب تھا مگر اب ہر ایک سردار رئیس اور امیر کا لقب ہوگیا","خوان کا مخفف","سازوسامان کوئی چیز گھر کے متعلق","شاہان خطا و تاتار وکریما کا لقب تھا اب نواب قلات کا لقب ہے","ڈوم اور خانساماں کا خطاب"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : خانوں[خا + نوں (و مجہول)]
خان کے معنی
"بیگم نے کہا خان سے پوچھ لو اگر وہ چٹھی دیتا ہے تو چلا جا"۔ (١٩٨٣ء، مشرق، کراچی، نومبر، ١٣)
خاقان میں ہے نہ خان میں ہے جے گرب جو آج گیان میں ہے (١٧٠٠ء، من لگن، ٥٠)
"دس امیر ایک ملک اور دس ملک ایک خان کی سرداری قبول کرتے تھے"۔ (١٩٦٠ء، ہندوستان کے عہد وسطٰی کا فوجی نظام، ١١)
طفیل صاحبِ عالم محمد ایزد بخش نہ کہہ سکے مجھے ہرگز فرشتہ خاں تم کون (١٨٥١ء، حافظ عبدالرحمن خاں احسان (مضامین فرحت)، ١٦٦)
"علی یار کو خان کا لقب دے کر استر آباد کا گورنر (والی) بنا دیا گیا"۔ (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٧٣٨:٣)
خان کے جملے اور مرکبات
خان جہاں, خان جی, خان خاناں, خان خواص, خان دوراں, خان عالم
خان english meaning
|Masterowner|; lord princea title of Muhammadan nobles (especially those of Mogal or Pathan descent); a common adjunct of Afgan or Pathan name s; the title of khanor khan-sahibis also applied to native physiciansmusicians); the headman or chief of several villages.chiefcunningdeceitfuldeludinglordprincetitle used before or after Pathan names
شاعری
- خان دل بادہ وجگر ہے کباب
نغمہ بزم وصل زاری ہے - کوؤ زمیندار‘ کوؤ جمعدار فوجدار
کو ؤ سردار‘ کوؤ بیگ کوؤ خان ہے - شاعر ہوں اور امیں ہوں عروس سخن کا میں
کرنل نہیں ہوں خان بہادر نہیں ہوں میں - خان خاناں کے باغ میں آجا
گل سے چہرے کو اپنے دکھلا جا - ذی مرتبہ ذی شان ہے خان خاناں
ہر چشم میں انسان ہے خان خاناں - کن دنوں میں مٹ گیا صیاد خان عندلیب
موسم گل میں اوجاڑا آشیان عندلیب - نہ کہ خان وادے تھے یاں کیسے کیسے
خرابہ ہی ہے جب تلک یہ جہاں ہے - تیرا بجا ہے خان نوازش علی خطاب
یہ نام نو بتوں میں تجھے نامور کرے - جھکے جاتے ہیں مارے ناز کی کے گلر خان ہر دم
نہیں یہ قد خوباں ہیں نزاکت کی ہیں گل چھڑیاں - کوئی بت خان کو جاتا ہے کوئی کعبے کو
پھر رہے گبرو مسلماں ہیں تیری گھات میں کیا
محاورات
- ابرمے خواہندستاں خانہ گویراں شود
- اللہ توکلی کارخانہ ہے
- الٰہی کارخانے ہیں
- امیرانہ کارخانہ ہے
- امیری (١) کارخانہ ہے
- اڑھائی بکاﺋن میاں باغ میں کانی حرم محل خانہ میں
- اڑھائی بکاین میاں باغ میں، کانی حرم محل خانے میں
- ایں خانہ تمام (ہمہ) آفتاب است
- ایں خانہ تمام آفتاب است
- پاخانہ خطا ہونا