خفیف کے معنی
خفیف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خَفِیف }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٧١٣ء کو "دیوان فائز دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ہلکا ہونا","(خَفّ ۔ ہلکا ہونا)","ایک بحر یا وزن کا نام","بے حقیقت","بے قدر","بے وزن","بے وقار","شرم سار","کم (کرنا ہونا کے ساتھ)"]
خفف خَفِیف
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
خفیف کے معنی
"چوب ثقیل ہے اور پانی خفیف" (١٨٥٦ء، فوائد الصبیان، ٩٣)
"ان کے ہاتھ میں خفیف سا رعشہ آگیا" (١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ٣٠٩)
"ایک آدھ جگہ کوئی خفیف سا جھگڑا بھی ہوا" (١٩٨٣ء، خانہ بدوش، ٤٤)
"چاند کی روشنی . ایسے اوقات میں جب ماحول روشن ہو خفیف معلوم ہوتی ہے" (١٩٦٩ء، مقالات ابن الہیشم (ترجمہ)، ٢٠)
"سلفریٹڈ ہائیڈروجن کے ساتھ ساتھ خفیف سی مقدار ہائڈروجن کی بھی پیدا ہو جاتی ہے" (١٩٢٥ء، علمی کیمیا، ٤٩)
بے گزٹ ہو کے جو رہیے تو محلے میں حقیر باگزٹ ہو کے جو چلئیے تو فرشتوں میں خفیف (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٣٧٥:٣)
"میزبان کو خفیف کرنا کبھی پسند نہ کیا" (١٩٧٥ء، خطبات محمود (شخصیت)، ٢٥)
"(دائرہ) اگر جزو پنجم سے ابتدا کرو تو ایک بار تفعلن مف، عولات مس، تفعلن مس برابر فاعلاتن، مس تفع لن، فاعلاتن کے ہوگا۔ یہی بحر خفیف ہے" (١٨٧١ء، قواعد العروض، ٢٩)
"وہ ظہر کی پہلی دو رکعتوں کو طویل پڑھتا تھا اور آخری دو رکعتوں کو خفیف اور عصر میں تخفیف کرتا تھا" (١٩٥٦ء، مشکوٰۃ شریف، (ترجمہ)، ١٨٩)
"اردو تحریر میں حرکات استعمال نہیں کی جاتی ہیں اور اگر حرکات بھی استعمال کی جائیں تب بھی خفیف کا مسلہ حل نہیں ہوتا" (١٩٦٨ء، اردو نامہ، کراچی، ١١٥:٣٠)
خفیف کے مترادف
ٹک, تھوڑا, ذلیل, کم, تاؤ بھاؤ
اوچھا, بدچلن, بدکردار, تھوڑا, حقیر, خُرد, ذلیل, رسوا, سبک, سُبک, سبکسر, شرمندہ, فاسق, فضول, قلیل, لغو, نادم, ہلکا
خفیف کے جملے اور مرکبات
خفیف الحرکات, خفیف القلب, خفیف الحرکت, خفیف المیزان, خفیف پیداوار, خفیف ترین
خفیف english meaning
(of door) be shut(of opposed armies) fall upon* [A]|ahimsa|clashcollidefightinsignificantlittlenon-violencesmalltrivial
شاعری
- عزت بھی بعد ذلتِ بسیار چھیڑ ہے
مجلس میں جب خفیف کیا پھر ادب ہے کیا - سیاہ زلف پہ آنچل خفیف آبی ہے
برہنہ پاہے تو ہر نقش پا گلابی ہے - بحر طویل ایک ہے دریا بہت بڑا
بحر خفیف ایک ہے پاس اس کے آبنا - بے گزٹ ہو کے جو ریئے تو محلے میں حقیر
با گزٹ ہو کے جو چلیئے تو فرشتوں میں خفیف
محاورات
- تخفیف میں آنا
- تخفیف میں لانا
- تخفیف میں ہونا
- تخفیف کا قلم جاری کرنا
- تخفیف کرنا
- مرض میں تخفیف ہونا