خواہ کے معنی

خواہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خاہ (واؤ معدولہ) }

تفصیلات

iفارسی مصدر |خواستن| سے صیغہ فعل امر |خواہ| بنا۔ اردو میں بطور حرفِ تردید، تاکید، متعلق فعل، صفت اور شاد اسم مستعمل ہے۔ ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چاہنا","چاہے","(حرف ربط) یا","(خواستن ۔ چاہنا)","چاہا ہوا","چاہنے والا","خواہش کیا ہوا","مانگنے والا","مرکبات کے آخیر میں استعمال ہوتا ہے جیسے خیر خواہ، خاطر خواہ","یا تو"]

خواستن خواہ

اسم

حرف تاکید ( واحد ), حرف تردید ( واحد ), صفت ذاتی ( واحد ), اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

خواہ کے معنی

["١ - چاہے (نتیجے کی پروا نہ ہونے کے اظہار میں مستعمل)۔"]

["\"خواہ کچھ بھی کیوں نہ ہو میں تمہارے ساتھ ضرور جاؤں گی۔\" (١٩٨٣ء، جاپانی لوک کتھائیں، ٨٩)"]

["١ - یا، یا تو، چاہے، چاہو (دو باتوں میں سے ایک اختیار کیے جانے کا مفہوم ظاہر کرنے کے لیے مستعمل)۔"]

["\"تمام ہندو قومیں، خواہ اعلٰی ذات کی ہوں یا ادنٰی چھوٹی ہی عمر میں بیٹا بیٹی کی شادی کر دیتی ہیں۔\" (١٩٢١ء، اولاد کی شادی، ٣)"]

["١ - چاہنے والا، طلب کرنے والا۔","٢ - خواہش کیا ہوا۔ چاہا ہوا۔"]

[" محفل اغیار میں تھا کس کو شکوے کا خیال ہم تھے خود شرمندہ چشم عذر خواہ یار سے (١٩٥٠ء، ترانہ وحشت، ١٠٤)","\"غزلیں اب سستے مول نہیں بک رہیں بلکہ خاطر خواہ معاوضہ وصول کر رہی ہیں۔\" (١٩٨٦ء، اردو گیت، ٦٠٤)"]

["١ - خواہش، درخواست، چاہ۔ (فرہنگِ آصفیہ)۔"]

خواہ کے مترادف

جبراً, مجبوراً

چاہ, چاہو, چاہے, خواہش, درخواست, یا

خواہ کے جملے اور مرکبات

خواہ مخواہ

خواہ english meaning

eitherin easy circumstances [A~ رفاہ]prosperouswell-offwhether

شاعری

  • میر عاشق کو کچھ کہے ہی بنے
    خواہ وہ پوچھو خواہ مت پوچھو
  • حصول کام کا دل خواہ یاں ہوا بھی ہے
    سماجت اتنی بھی سب سے کوئی خدا بھی ہے
  • ساتھ ہو اک بیکسی کے عالم ہستی کے بیچ
    بار خواہ خوں ہے میرا گو اسی بستی کے بیچ
  • اب ایسے ہیں کہ صانع کی مزاج اوپر بہم پہنچے
    جو خاطر خواہ اپنے ہم ہوئے ہوتے تو کیا ہوتے
  • اس کے بھاویں ہی کچھ نہیں ہر گز
    خواہ نالہ ہو خواہ زاری ہو
  • لے ہوا خواہ اسے سوزن الماس سے ٹانک
    زخم دل ہے یہ بھلا ہووے کوئی مرہم سے
  • اے ہوا خواہ اسے سوزن الماس سے ٹانک
    زخم دل ہے یہ بھلا ہو وے کوئی مرہم سے
  • وصل خاطر خواہ تو معلوم تھا میرے تئیں
    آس دل کو لگ رہی تھی جب تلک تھا میںجدا
  • ہم کس سے داد خواہ ہوں انصاف کیجئے
    اس دستبرد کا ہے تدارک تمہارے ہاتھ
  • اگر جمعیت دل ہے تجھے منظور قانع ہو
    کہ اہل حرص کے کب کام خاطر خواہ ہوتے ہیں

محاورات

  • آبرو کا خواہاں رہنا
  • ابرمے خواہندستاں خانہ گویراں شود
  • اجازت خواہ ہونا
  • اجرت کا خواہاں ہونا
  • اگر الحمد خواہی صد بخواند
  • الفربہ خواہ مخواہ مرد آدمی
  • بہررنگے کہ خواہی جامہ می پوش من انداز قدت رامی شناسم
  • پس ازاں کہ من نہ مانم بچہ کار خواہی آمد (مقولہ)
  • جان کا خواہاں ہونا
  • چو سر ‌خواہی ‌سلامت ‌سرنگہدار

Related Words of "خواہ":