خوش کے معنی

خوش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خُش (و معدولہ) }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے فارسی سے اردو میں داخل ہوا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["استاس","اوپر کھڑا ہونا","اوستھا","اقبال مند","پھلا پھولا","تر و تازہ","صحت مند","صحت ور","ہشاش بشاش"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

خوش کے معنی

١ - شادماں، مسرور، خور سند، مگن۔

"ماں بھی اس سے خوش تھی چونکہ بیٹے کی کمائی باپ کے مزاج کو ہرا بھرا رکھتی تھی" (١٩٨٩ء، اوکھے لوگ، ١٧١)

٢ - پسند آنے والا، اچھا لگنے والا، عمدہ، مرغوب، پسندیدہ؛ مترادف: خوش آیند۔

"سبحان اللہ کیا خوب گانا ہے کیا خوب خوش ترانہ ہے، گانا جادو کا اثر رکھتا ہے" (١٩٠١ء، عشق و عاشقی کا گنجینہ، ١١)

٣ - ہر اعتبار سے مناسب اور درست، موزوں، صحیح، ٹھیک۔

 جیٹھ ہو جانے دے آنے دے اساڑھ خوش نہیں گرمی کے موسم میں سفر (١٨٥٨ء، تراب، کلیات، ٩٨)

٤ - حواس کو لذت بخشنے والا، خوش گوار، شیریں۔

"اعلٰی حضرت و اقدس بعد تخت نشینی اورنگ آباد رونق افروز ہوئے تو یہاں کی خوش آب و ہوا کو بہت پسند فرمایا" (١٩٢٥ء، چند ہم عصر، ١٣٤)

٥ - کسی کام، بات یا شخص سے راضی اور مطمئن رضامند۔

"میں نے یہ پوچھا ہے کہ کیا اس کے بغیر تم خوش نہیں رہے سکتے" (١٩٧٥ء، خاک نشین، ١٣٥)

٦ - وہ بات یا کام جو گوارا ہو، قبول، منظور۔

"اسرائیل نے یوسف سے کہا اب مجھے مرنا خوش ہے کہ میں نے تیرا منہ دیکھا کہ تو ابھی تک جیتا ہے" (١٩٢٢ء، موسٰی کی توریت مقدس، ١٩٠)

٧ - تازگی اور شادابی رکھنے والا، تروتازہ۔

 للہ الحمد کہ پھر وقتِ خوش اپنا دیکھا گلشن خاطر غم دیدہ شگفتہ دیکھا (١٨٦٨ء، شعلہ جوالہ، ٢٦٧:١)

٨ - اپنے مقصد میں کامیاب اور بامراد، مقصدور۔

 ایسے میں جرات اور بھی پڑھ لے کوئی تازہ غزل پھر اس طرح سے خوش تجھے پانا محال ہے (١٨٠٩ء، جرات، کلیات، ٥٦٨)

خوش کے مترادف

راضی, شاد, خرم, خوب, عمدہ, تردماغ, تر دماغی

آنند, اچھا, اعلٰے, باصحت, بامراد, بختاور, تروتازہ, تندرست, خرم, خوبصورت, خورسند, سرسبز, سُکھی, شاد, شاداب, شادماں, عمدہ, مقصدور, نفیس, ہرابھرا

خوش کے جملے اور مرکبات

خوش خلقی, خوش خرم, خوش آواز, خوش آمدید, خوش اخلاص, خوش بو, خوش بخت, خوش بختی, خوش بخوش, خوش بدن, خوش بناگوش, خوش بیاں, خوش تقدیر, خوش تقریر, خوش تن, خوش جمال, خوش جمالی, خوش جوہر, خوش پیکر, خوش تاب, خوش تبار, خوش تحریر, خوش تدبیر, خوش ترین, خوش خلق, خوش خمی, خوش خو, خوش خوار, خوش خواں, خوش خوانی, خوش خور, خوش خوراک, خوش خیال, خوش خیالی, خوش داش, خوش دامن, خوش دشنام, خوش دل, خوش دلی, خوش دماغ, خوش دماغی, خوش دہن, خوش ذائقہ, خوش ذوق, خوش ذوقی, خوش رفتار, خوش رنگ, خوش رنگی, خوش رو, خوش رواں, خوش روئی, خوش زبان, خوش زبانی, خوش سلیقہ, خوش سواد, خوش سواری, خوش سیر, خوش سیرتی, خوش شکل, خوش شکلی, خوش شگن, خوش صحبت, خوش صفات, خوش صورتی, خوش طالع, خوش طالعی, خوش طبع, خوش طرح, خوش طلعت, خوش طینت, خوش ظاہر, خوش عقیدت, خوش عقیدہ, خوش عمل, خوش عملی, خوش غذا, خوش فال, خوش فام, خوش فضا, خوش فعل, خوش فعلی, خوش فکر, خوش فکری, خوش فہم, خوش فہمی, خوش اوقاتی, خوش ایامی, خوش آگیں, خوش آہنگ, خوش آئین, خوش انتظامی, خوش انجام, خوش انداز, خوش اندام, خوش اندیشہ, خوش اوقات, خوش اقرار, خوش الحان, خوش الحانی, خوش امتیازی, خوش امیدی, خوش انتظام, خوش اعتقاد, خوش اعتقادی, خوش اعتماد, خوش اعتمادی, خوش افعال, خوش اقبال, خوش ادا, خوش ادائی, خوش اساس, خوش اسلوب, خوش اسلوبی, خوش اطوار, خوش ابرو, خوش اتفاقی, خوش اختر, خوش اختلاط, خوش اخلاق, خوش قامت, خوش قامتی, خوش قدم, خوش قدمی, خوش قرینہ, خوش قسمت, خوش لیاقت, خوش گپی, خوش قسمتی, خوش قطع, خوش قلم, خوش قول, خوش کام, خوش کامی, خوش باش, خوش باطن, خوش بال, خوش باور, خوش باوری, خوش بیانی, خوش پرکار, خوش پرداز, خوش پسند, خوش پوش, خوش پوشاک, خوش اخلاقی, خوش آمدی, خوش آوازی, خوش آہنگی, خوش پرواز, خوش ترکیب, خوش خرید, خوش خوئی, خوش خوری, خوش خوش, خوش سخن, خوش سوادی, خوش صورت, خوش طبعی, خوش طریق, خوش قماش, خوش کا, خوش کار, خوش گلی, خوش گماں, خوش گھڑی, خوش لقبی, خوش مان, خوش معاملگی, خوش معاش, خوش معاشی

خوش english meaning

Good; excellent; healthywholesome; flourishingprosperouswell; sweetdelicious; delightfulagrceableacceptable; pleasingpleasant; beautifulfaircharmingelegant; amiableaffablecheerfulgladhappypleaseddelighted merrygay; contentwilling.pleasant

شاعری

  • دمِ صبح بزم خوش جہاں شب غم سے کم نہ تھے مہربان
    کہ چراغ تھا سو تو دُود تھا‘ جو پتنگ تھا سو غُبار تھا
  • سر اُس کے پالوں سے نہیں اٹھتے ستم ہے میر
    گر خوش غلاف نیمچہ اُس کا اُگل پڑا
  • دل سے خوش طرح مکاں پھر بھی کہیں بنتے ہیں
    اس عمارت کو ٹک اک دیکھ کے ڈھایا ہوتا
  • خوش نگاہاں جس میں ہے میرا بیاباں ہے
    سو اوتر مجنوں تو چراگاہ غزالاں ہے
  • بیت بحثی سمجھ کے کر بلبل
    دھوم ہے میری خوش زبانی کی
  • چھوٹتا کب ہے اسیر خوش زباں
    جیتے جی اپنی رہائی ہوچکی!
  • ہم کو دیوانگی شہروں ہی میں خوش آتی ہے
    دشت میں قیس رہو کوہ میں فرہاد رہو
  • میر مل مل کے بہت خوش ہوئے تم سے پیارے
    اس خرابے میں مری جان تم آباد رہو
  • فقیرانہ آئے صدا کر چلے!
    میاں خوش رہو ہم دعا کر چلے
  • اب تک دلِ خوش فہم کو ہیں تجھ سے اُمیدیں
    یہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لئے آ

محاورات

  • آئے کی خوشی نہ گئے کا غم
  • آنکھ ہی پھوٹی تو بھوں سے کیا کام۔ آنکھ ہے جب تک تو خوش آتی ہے بھوں آنکھ ہی پھوٹی تو کب بھاتی ہے بھوں
  • آٹا بڑا بوچا سٹکا(کھسکا) مفلسی میں خوشامدی کھسک گئے
  • اپنا گھر خوشی بھائے سو کر
  • اپنی خوشی سے
  • امیر کا پاد بھی خوشبودار ہوتا ہے
  • اے وقت تو خوش کہ وقت ماخوش کردی
  • بات خوش آنا
  • باجرا کہے میں ہوں اکیلا۔ دو موسل سے لڑوں اکیلا۔ جو میری ناجو کچھڑی کھائے تو ترت بولتا خوش ہوجائے
  • بھوگ بھاگ چھتیسوں راگ۔ خوش قسمتی اور عیش چھتیس راگ کے برابر ہیں

Related Words of "خوش":