دربار کے معنی
دربار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَر + بار }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم جامد |در| کے ساتھ فارسی اسم ظرف مکاں |بارگاہ| کی تخفیف |بار| لگا کر اسم ظرف مکاں بنایا گیا ہے۔ اردو میں ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اجلاس شاہی","بادشاہوں کی مجلس جشن","بادشاہوں کی ملاقات","حاضر باشی","دیسی ریاستوں کی حکومت","شاہی عدالت یا کچہری","شاہی مجلس","مجلس جو بڑے سرکاری افسر سرکاری طور پر منعقد کریں","موتی برسانے والا","وہ مکان جہاں بادشاہوں کی مجلس ہو"]
اسم
اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : دَرْباروں[دَر + با + روں (و مجہول)]
دربار کے معنی
"عامر بن شہر اب دربار رسالت سے واپس آیا تو اس کا دل نور اسلام سے معمور تھا" (١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ٢٧:٢)
"یہ کلمات سنتے ہی سارا دربار تھرا سا گیا" (١٩٠٥ء، شوقین ملکہ، ١٦)
"اس خاندان کے افراد یکے بعد دیگرے مغلوں، اودھ کے درباروں اور آخر کار ایسٹ انڈیا کمپنی کی ملازمت میں منسلک رہے" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٧١:٣)
"وہ دربار میں شریک نہیں ہوئے" (١٩٣٨ء، حالات سرسید، ٨٩)
"محمود کو رشک ہوا یہاں تک کہ فرخی کا دربار بند کر دیا" (١٩٠٧ء، شعرالعجم، ٧٨:١)
"بادشاہ یا اس کے وزیر کے محل یا دربار کو |باب| یار، آستانہ، یا |دربارہ| کہنے کا رواج ترکیہ میں ایران سے منتقل ہوا" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٧٩٥:٣)
دربار کے مترادف
اجلاس, درگاہ, کورٹ
آستانہ, آنگن, اجلاس, بارگاہ, جشن, حاضری, حضوری, خدمت, درگاہ, صحن, قصر, محل, کچہری
دربار کے جملے اور مرکبات
دربار صاحب, دربار عام, دربار حرم, دربار خرچ, دربار دار, دربار داری, دربار سرکار, دربار والے, دربار رس
دربار english meaning
A housedwelling; courtarea; hall of audiencecourt; holding of a courta levee; royal audience; the executive government of a native state.(royal or saintly) courtdamagingdetrimentalfive hundredhall of audience ; (royal or saintly) audience)lovermausoleumroyal audienceroyal courtshrineto be beaten loudlyto crackleto roarto thunder
شاعری
- ہمیں بار اُس در پہ کثرت سے کیا ہو
لگا ہی رہے ہے سدا وہاں تو دربار - لیے پھرتے ہیں کچھ احباب ایسے مضطرب سجدے
جہاں دربار مل جائے جبینوں میں نہیں رہتے - کیوں نہ مقبول ہوں اللہ کی سرکار میں ہم
بار رکھتے ہیں شہہ پاک کے دربار میں ہم - سدا اس کے دربار کا سیوکی ہو
کیا حلقہ در گوش بدر منیرا - کس کو کسریٰ نے دیا تخت و زر و افسر و تاج
کس کے دربار میں تاتار سے آتا تھا خراج - سدا اس کے دربار کا سیوکی ہو
کیا حلقہ درگوش بدر منیرا - دربار سلطنت میں ہے کبر و خود پسندی
مذہب میں دیکھتا ہوں جنگ اور گروہ بندی - چرسیئے بھنگڑ شرابی مفت خورے چانڈو باز
مردم لائق ہیں اس دربار میں سرکار جمع - دربار میں تو اس کے ہو بہرہ یاب جاکر
بہروزی ہوے میری اور تیری بہتری ہو - دربار دہلی اک طرف لوکل مجالس اک طرف
مرزا کا چم خم اک طرف بدھو کی گھس گھس اک طرف
محاورات
- اپنے میاں در دربار اپنے میاں چولھے دوار
- اہار چوکے وہ گئے بیوپار چوکے وہ گئے ۔ دربار چوکے وہ گئے سسرال چوکے وہ گئے
- اہار چوکے وہ گئے بیوہار چوکے وہ گئے دربار چوکے وہ گئے سسرال چوکے وہ گئے
- جو پوت درباری بھئے۔ دیو پتر سب سے گئے
- دربار برخاست ہونا
- دربار معاف ہونا
- دربار برخاست کرنا
- دربار لگنا
- دربارداری کرنا
- سائیں کے دربار میں بڑے بڑے ہیں ڈھیر۔ اپنا دانا بین لے جس میں ہیر نہ پھیر