درز کے معنی

درز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَرْز }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اردو میں داخل ہوا۔ اوستائی زبان میں اس کے لیے لفظ|دربز| ہے جبکہ فارسی میں |درز| ہی استعمال ہوتا ہے لہٰذا قوی امکان یہی ہے کہ یہ فارسی سے اردو میں داخل ہوا ہو گا۔ سب سے پہلے اردو میں "جامع العلوم و حدائق الانوار" میں ١٢٠٩ء کو ملتا ہے۔, m["چہرے اور کھوپڑی کی ہڈیوں کا جوڑ","چہرے اور ہڈی کی کھوپریوں کا جوڑ","مشک کی سیون","کپڑے کی کھونچ جو سلی ہوئی ہو"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : دَرْزیں[دَر +زیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : دَرْزوں[دَر + زوں (و مجہول)]

درز کے معنی

١ - دراڑ، شگاف، جھری۔

"سورج . کی کرنیں دروازے کی درزوں سے چھن چھن کر اندر آ رہی تھیں"۔ (١٩٦٣ء، جاپانی لوک کتھائیں (ترجمہ)، ٢٤)

٢ - چہرے اور کھوپڑی کی ہڈیوں کا جوڑ۔

"مرکزی درز کے ٹھیک سامنے مگر اس کے ساتھ چلتا ہوا بھی دماغ کا حرکی رقبہ ہوتا ہے"۔ (١٨٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ)، ٤١)

٣ - مشک کی سیون۔

"درز ایی سیے کہ ایک باریک دھاگا مفہوم ہو" (١٨٧٣ء، تہذیب النسا، ٤٠)

٤ - شگاف،پھٹا ہوا حصہ

درز کے مترادف

جھری

باریک, تریڑ, جھری, دراڑ, سیون, شگاف, فرجہ

درز کے جملے اور مرکبات

درز دار, درز بندی

درز english meaning

openingbreachrentfissurecleftcrackflaw; seamsuture (of a garment); sewing; a rent (in a garment ) that has been sewn up; a ragslip (of cloth)long strip (of cloth)a narrow shred.childless person whose parents are also dead [A]crack ; creakflawseam

شاعری

  • رکھے مال تھے کھود کر درز میں
    بہنگام یسو کام آگا کسدھیں

محاورات

  • درزی کا کوچ قیام سب یکساں۔ گز قینچی اٹھائی اور چل ‌دیا
  • درزی کا کیا کوچ کیا مقام
  • درزی کی سوئی کبھی ٹاٹ میں کبھی کمخواب میں
  • درزی کے بند۔ سنار کی کھٹائی ۔ چھپگر کی سبزی
  • سنار ‌کی کٹھائی اور درزی کے بند
  • سنار کی کٹھالی اور درزی کے بند
  • سوئی، کترنا۔ گز۔ انگلیتا رکھے سو درزی کا بیٹا ہے
  • کیا ‌درزی ‌کا ‌کوچ ‌کیا ‌مقام

Related Words of "درز":