دفن کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Dafan meanings and details

دفن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَفْن }

تفصیلات

iعربی زبان سے ثلاثی مجرد کے باب سے مصدر ہے۔ اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٨ء کو "چندر بدن و مہیار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["گاڑنا","(دَفَنَ ۔ گاڑنا)","تجہیز و تکفین","زمین میں چھپانا","زمین میں گاڑنا","گڑا ہوا","مردے کو زمین میں گاڑنا (کرنا ہونا کے ساتھ)"]

دفن دَفْن

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

دفن کے معنی

١ - مردے کے قبر میں گاڑے جانے کا عمل، تجہیز و تکفین۔

"پورے فوجی اعزاز کے ساتھ اس کو (ایک فوجی کپتان) دفن کیا گیا۔" (١٩٨١ء، سفر در سفر، ٧٢)

٢ - کسی بھی چیز کے زمین میں گاڑے جانے کا عمل۔

"اس نے . دیکھا کہ ایک نہیں بلکہ دو مٹی کے دفن ہیں۔" (١٩٧٨ء، براہوی لوک کہانیاں (ترجمہ)، ٨)

دفن or Dafan english Translation

Buryingburialinterment; coveringhidingconcealing.(rare) burialintermentpass (thread through eye of needle)prepare (garland)string (pearls, flowers, etc.)thread (needle)

شاعری

  • دھڑکنیں ، دفن ہوگئی ہوں گی
    دل میں دیوار کیوں کھڑی کرلی
  • اسغر کو دفن کرکے بہن کی سنی فغاں
    اٹھے زمیں سے شاہ گرا سرپہ آسماں
  • اپنی گلی میں مجکو نہ کر دفن بعد قتل
    میرے پتے سے خلق کو کیوں تیرا گھر ملے
  • بائے بس مرگ بھی دفن کریں مجھ کو غیر
    خاک میں مل جائے چرخ پر سرکیں ہے ہنوز
  • اپنی گلی میں مجھ کو نہ کر دفن بعد قتل
    میرے پتے سے خلق کو کیوں تیرا گھر ملے
  • ہاے پس مرگ بھی دفن کریں مجکو غیر
    خاک میں مل جائے چرخ برسر کیں ہے ہنوز
  • احباب مرے دفن کی کیوں فکر میں ہیں
    میں شرم گنہ سے خود گڑا جاتا ہوں
  • اپنی گلی میں مجھ کو نہ کر دفن بعدِ قتل
    میرے پتے سے خلق کو کیوں تیرا گھر مِلے
  • تا کوئی پتا بھی مری تربت کا نہ پائے
    کرنا مجھے وہاں دفن جہاں ریگ رواں ہو
  • دفن جب خاک میں ہم سوختہ ساماں ہوں گے
    فلس ماہی کے گل شمع شبستان ہوں گے

محاورات

  • تعزیہ دفن ہونا
  • دفن کرنا
  • دفن ہونا
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!