دوزخ کے معنی

دوزخ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دو (و مجہول) + زَخ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم جامد ہے۔ اردو میں فارسی سے ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعنیہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٤٢١ء کو "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["عذاب گاہ","عقوبت گاہ","وہ جگہ جہاں گناہگار قیامت کے بعد جائیں گے","وہ ساتوں طبقے جو تحت الثرے میں گناہگاروں کی سزا کے واسطے خیال کئے گئے ہیں"]

اسم

اسم ظرف مکاں ( مؤنث - واحد )

دوزخ کے معنی

١ - آگ کے وہ طبق جو گنہ گاروں کی سزا کے لیے مقرر کئے گئے ہیں مرنے کے بعد گنہگاروں کو عذاب یا سزا دینے کے لیے ان میں رکھا جائے گا۔

 استادِ ازل نے عقل دے کر یہ کہا لوح و قلم و ہشت و دوزخِ تبرا (١٩٨٥ء، دستِ زرفشاں، ٦٥)

٢ - [ مجازا ] آدمی کا پیٹ، معدہ، شکم (بھوک کی وجہ سے)۔

"اس نے پیٹ کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ سب اس دوزخ کے واسطے ہے۔" (١٨٨٤ء، قصص ہند، ٩٢:٢)

٣ - [ تصوف ] نفسِ امارہ، طبیعت انسانی کا وہ میلان جو بڑے کاموں کی طرف ہوتا ہے۔

"اشعار لاجنس، عشق کی جنت اور جنس کے دوزخ دونوں . سے عاری ہوتے ہیں۔" (١٩٨٣ء، تخلیق اور لاشعوری حرکات، ١٧٥)

دوزخ english meaning

Hell(dial.F.)a kind of tree bearing gummy berrymiserystomach

شاعری

  • جو بن ترے دیکھے موا دوزخ میں ہے یعنی
    رہتی ہے اسے حسرتِ دیدار ہمیشہ
  • ڈرے کیا آتش دوزخ سے دیوانہ محمد کا
    کہ اٹھتے شعلے گل کرتا ہے پروانہ محمد کا
  • اِس عمر کی فرصت میں ہر چیز کا ہونا ہے
    جنت بھی یہیں ہوگی! دوزخ جو یہیں پر ہے
  • ہمارا لخت دل ہے یا کوئی انگارہ دوزخ کا
    اٹھانے کا جو کرتا قصد آتش گیر جلا جاتا
  • آسودگان کنج خرابات کے لیے
    جانا بہشت تک بھی ہے دوزخ کا اک عذاب
  • یہ آواز سن کر سب کریں گے نگاہ
    بہشت اور دوزخ کے بینچ بھیڈ سیاہ
  • کس پہ ثابت نہیں سرداری و پاداری حر
    وجہ آزادی دوزخ ہے عزاداری حر
  • دوزخ نصیب مردم آبی کو ہو ابھی
    ہر وقت اپنا پاؤں ہے گویا رکاب میں
  • ہر شجر نخل چنار آتش دوزخ کی نظیر
    وہ لپک آنچ کی جس سے کہ جلے چرخ اثیر
  • سن کر سقر کے نعرہ ہَل مِن مَزید کو
    آنکھیں تری چل گئیں دوزخ کی دید کو

محاورات

  • اپنے حلوے مانڈے سے کام (مردہ دوزخ میں جائے کہ جنت میں)
  • اندھا دوزخی بہرا بہشتی
  • اندھیرا دوزخ کی نشانی ہے
  • بہرا بہشتی اندھا دوزخی
  • جنت کے ہوئے نہ دوزخ کے
  • حقا کہ باعقوبت دوزخ برابر است۔ رفتن بپائے مردئے ہمسایہ در بہشت
  • حوران بہشتی را دوزخ بود اعراف۔ ازدوزخیاں پرس کہ اعراف بہشت است
  • دوزخ بھرنا
  • دوزخ میں پڑنا یا جانا
  • دوزخ میں پڑے یا جائے

Related Words of "دوزخ":