دیگر کے معنی

دیگر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دی + گَر }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم جامد ہے۔ اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بعد دوپہر کا وقت","جو ترتیب کے اعتبار سے ایک کے بعد ہو","کچھ اور"]

اسم

صفت عددی

دیگر کے معنی

١ - جو ترتیب کے اعتبار سے ایک کے بعد ہو، دوسرا، دوبارہ۔

"برلن میں دستخط ثبت کئے گئے جس کی رو سے حکومتوں کے حقوق کی بار دیگر تصدیق کی گئی۔" (١٩٢٥ء، تاریخ یورپ جدید (ترجمہ)، ٢٨٠)

٢ - علاوہ، اور، باقی، ماسوا۔

"زکوٰۃ کے آٹھ مصرف تھے . فقرا، مساکین، نو مسلم، کلام . مقروض، مسافر، محصلین زکوۃ کی تنخواہ، دیگر کارِ خیر۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٨٠:٢)

٣ - کچھ

"اور چند روز ہوئے ریل پر ساتھ ہو گیا تھا جب سے شناسائی ہو گئی ہے، دوستی چیز دیگر ہے۔" (١٩٢١ء، خونی شہزادہ، ٦٧)

٤ - غیر، اجنبی۔

 پدر سے بھی تو بلکہ بہتر ہیں آپ سدا آپ کی مہربانی رہے نہ دیگر ہوں میں اور نہ دیگرہیں آپ (١٨٨٢ء، ظلم عمران روسیاہ (رونق کے ڈرامے)، ١٧٥:٥)

٥ - بعد دوپہر کا وقت، عصر۔ (جامع اللغات)

دیگر english meaning

(also دگر di|gar)(F. & (Plural) متعینہ muta|ay|yanah) Appointedagainagain ; afternoon prayersanotherappointdeterminedeterminedothersecond

شاعری

  • سر جو دے دے مارتے گھر میں پھرے
    رنگ دیگر ہی در و دیوار کا!!
  • بزن بر ٹنکہ اودھکہ چند
    کہ تاباشد بیک دیگر بس آنند
  • کہوں وجہ دیگر توں لیا آنولا
    بھی ہرڑا و برڑا بھیگا نیر بھا
  • ابو جہل و ولید ابن مغیرہ
    بھی دیگر کافران مست و خیرہ
  • سرسری تم جہان سے گزرے
    ورنہ برجا جہان دیگر تھا
  • زرد ہوئے سینکڑوں خاک میں صدہا ملے
    پھول جو تھے لالہ گوں ایں گل دیگر شگفت
  • پھر ناتھ لیا اُس کالی کو اک پل بھر بھی نا دیگر لگی
    وہ وار کیا اور اُستت کی ہر ناگن بھی پھر پانوں پڑی
  • دیگر کے ہات میں پاواں کے خلخال
    کہ اون کی ناد سیں تھا ہوش پامال
  • نہ ضیافت کہ جس میں ہو رنگ رس
    اک رکابی طعام و دیگر بس
  • دیگر راوسیں ہے گی یوں روایت
    کتاب مخزنوں میں ہے حکایت

محاورات

  • آفاقہا گردیدہ ام مہر بتاں ورزیدہ ام۔ بسیار خوباں دیدہ ام لیکن تو چیزے دیگری
  • آنچہ بر خود نہ پسندی بردیگراں مپسند
  • اگر ماند شبے ماند شب دیگر نمے ماند
  • الہی مرابیا مرز دیگراں را تودانی
  • ایں گل دیگر شگفت
  • چوں بخولت میردندآں کاردیگر میکند
  • حجاب نو عروس دربر شوہر نمی ماند۔ اگر ماند شب ماند شب دیگر نمی ماند
  • خود را فضیحت دیگراں را نصیحت
  • خوشترآں باشد کہ سر دلبراں گفتہ آید در حدیث دیگراں
  • در دست دیگر یست خزاں و بہار ما

Related Words of "دیگر":