راحت کے معنی

راحت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ را + حَت }آسودگی، آرامآرام

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے اور ثلاثی مجرد کے باب سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٥٨٢ء میں "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خوش ہونا","بے فکری","محنت تکلیف یا بے آرامی کا ختم ہوجانا","محنت یا تکلیف سے آزادی"], ,

روح راحَت

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع : راحَتیں[را + حَتیں (ی مجہول)]
  • جمع استثنائی : راحات[را + حات]
  • جمع غیر ندائی : راحَتوں[را + حَتوں (و مجہول)]
  • لڑکا
  • لڑکی

راحت کے معنی

١ - محنت، اذیت یا بے آرامی سے آزادی، آسائش، آسودگی، سکھ، آرام، سکون۔

"جنپت سے بلراج کو مل کے یہاں منتقل ہوئے کہ شائد دوست کے یہاں راحت آئے اور سنبھل جائیں۔" (١٩٨٠ء، زمین اور فلک اور، ٥٤)

٢ - پُھرتیلا ہونا، ہر طرح کی مہربانی کے لیے تیار ہونا (ہاتھ کی صفت میں مستعمل)؛ خوشی، مسرت، شادمانی۔

"راحت یہاں بھی نہیں ہے جس خوشی کو ڈھونڈنے آیا ہے وہ یہاں بھی نہیں۔" (١٩٤١ء، ماورا (تعارف)، ١٩)

٣ - [ تصوف ] کسی چیز کے پانے کو کہتے ہیں جو موافق دل کے ارادے کے ہو۔ انعام، نتیجہ، صلہ، پھل۔

 کنور کی طرح جس نے محنت کیا وسے حق نے محنت کا راحت دیا (١٧٥٢ء، قصۂ کامروپ وکلا کام، ٦٤)

محمد راحت، راحت علی، راحت کریم

راحت افزا، راحت زیبا، راحت جہاں

راحت کے مترادف

آرام[1], آنند, چین, قرار, صفا, سہولت

آرام, آسائش, آسایش, آسودگی, استراحت, امن, چین, خرّمی, خرسندی, خوشی, رَوَحَ, سکون, سُکھ, طرب, قرار, مسرت, نشاط, کل

راحت کے جملے اور مرکبات

راحت رساں, راحت رسانی, راحت جاں, راحت افزا, راحت القلوب, راحت خانہ, راحت طلب, راحت نصیب

راحت english meaning

quiterestreposeeasetranquillitycessation of toil or trouble; pleasurereliefcomfortjoypleasureRahetRahat

شاعری

  • موا کوہکن بے ستوں کھود کر
    یہ راحت ہوئی ایسی محنت کے بعد
  • سایۂ راحت شجر سے نکل
    کچھ اڑانیں جو بال و پر میں ہیں؟
  • آیار گلشن راحت ہوئے آبی بروج
    اور خاکی بانی دولت سرائے جاوداں
  • تم نے تو نہیں خیر یہ فرمائیے بارے
    پھر کن نے لیا راحت و آرام ہمارا
  • آسودگان خاک کی راحت میں ہو خلل
    بھونچال لاے دل تپش و اضطراب سے
  • صبحدم بستر راحت سے وہ جیتا نہ اٹھا
    خواب میں جس کی ترا خنجر خونریز آیا
  • سچ ہے یہ مشہور کہاوت
    آنکھوں سکھ کلیجے راحت
  • جنھیں آوارہ گردی مایہ صد عیش و راحت ہے
    انھیں کیا خوف ہوگا گردش گردون گرداں سے
  • ہے رنج و راحت ایک اوے جس کے کان میں
    صوت قفس ترانہ گلزار ایک ہے
  • تصدق جائیے سو سو طرح تقدیر عاشق کے
    ملی راحت نہ دنیا میں نہ آرام عدم پایا

محاورات

  • استراحت پذیر ہونا
  • اڑاوے کی کوئی محنت کو راحت ہے
  • پیکاں از جراحت بدر آید آزار درد دل بماند
  • تخت خواب پر استراحت فرمانا
  • راحت طلباں درد دل زار ندانند
  • راحت ملنا یا نصیب ہونا
  • روح کو راحت ہونا
  • صراحت کرنا
  • نمک بر(جراحت) زخم ہونا

Related Words of "راحت":