ربیع کے معنی

ربیع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَبِیع }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق ہے اور بطور اسم مستعمل ملتا ہے اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ داخل ہوا اور سب سے پہلے ١٨١٠ء میں "اخوان الصفاء" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چوتھا ہونا","ایک آدمی کا نام","خریف کا نقیض","دو مہینوں کا نام","فصلِ بہار","موسم بہار","موسم بہار جو چیت بیساکھ یا مارچ اپریل میں ہوتا ہے","موسم بہار کی بارش","ہندوستان میں چیت اور بیساکھ مگر اور ملکوں میں جیٹھ اور بیساکھ کا موسم"]

ربع ربع رَبِیع

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

ربیع کے معنی

١ - پاک و ہند میں کھیتی باڑی کی وہ فصل جو اکتوبر، نومبر میں کاشت کی جاتی ہے (گیہوں، جو وغیرہ) اور مارچ، اپریل میں کاٹی جاتی ہے۔

"ان تمام ذریعوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ سال کے مختلف موسم اور فصلیں جاڑا، گرمی، برسات، ربیع اور خریف گزر جائیں" "ابھی ربیع کھلیان میں نہیں آئی، اور گھر میں اناج کا دانہ نہیں ہے" (١٩٣٥ء، سیرۃ النبیۖ، ٢١٦:٥)(١٩٢٢ء، گوشۂ عافیت، ٩:١)

٢ - موسم بہار کا عرصہ جو ہمارے ہاں عموماً فروری اور مارچ میں ہوتا ہے، بسنت رت، بہار کا موسم۔

"ربیع کے دن وہ کہلاتے ہیں جبکہ جاڑا جاتا ہو اور گرمی آتی ہو" (١٩٠١ء، بہشتی زیور، ٤:٩)

٣ - ندی، نالہ، موسم بہار کی بارش، موسم بہار کا سبزہ، چوتھا۔ (جامع اللغات)

ربیع کے جملے اور مرکبات

ربیع الاول

ربیع english meaning

spring; spring-grass; the spring-harvest (grain sown in October-Novemberand cut in the spring months March-Aprilcompromising wheatbarleypeasgramoil-seedarhar)(archaic) district headquarters(archaic) seat of Government(Plural) صدر sudoor|business centre in cantonment areacantonmentchairman ; the Chairchestfacadehead (office)mainmajorspring harvestthe spring harvest

شاعری

  • ومن میں دہر کے ہر گز ہوا نہ مجھ معلوم
    کہ کب ہے فصل ربیع و کہاں ہے فصل خریف
  • فصل ربیع و موسم اردی‘ معتدل اک جا گرمی و سردی
    میل عناصر سوئے طبائع ربط قویٰ یا عالم اشیائ

Related Words of "ربیع":