رش کے معنی
رش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَش }
تفصیلات
iانگریزی زبان میں اسم نیز فعل کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں بطور اسم اور شاذ بطور فعل عربی رسم الخط میں مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٥٩ء، میں "شمع خرابات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(انگریزی لفظ اردو میں مستعمل)","بھيڑ کرنا","تیز قدم جانا","جلد سے جلد روانہ ہونا","جم غفير","گنجفہ کے ایک کھیل رمی کی خاص اصلاح","کسی جگہ تیزی سے پہنچنا"]
Rush رَش
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
رش کے معنی
"دو ایک میزوں پر لوگ بیٹھے تھے۔ لیکن زیادہ رش نہ تھا۔" (١٩٨٦ء، دریا کے سنگ، ٧)
"فلاح مجسٹریٹ کی عدالت میں چلے جاؤ یا لالکرتی تھانے فوراً پہنچو ایوانِ حکومت چلے جاؤ یا فلاں سڑک کے فلاں مقام پر رش کرو۔" (١٩٧١ء، فوٹو گرافی، ١٠٤)
رش english meaning
rushcrowdto run faster
شاعری
- ایک اور دھماکہ ہونے تک
بس ایک دھماکہ ہوتا ہے
اور جیتے جاگتے انسانوں کے جسم ’’گُتاوا‘‘ بن جاتے ہیں
ایک ہی پَل میں
اپنے اپنے خوابوں کے انبار سے بوجھل کتنی آنکھیں
ریزہ ریزہ ہوجاتی ہیں
اُن کے دنوں میں آنے والی ساری صبحیں کٹ جاتی ہیں
ساری شامیں کھو جاتی ہیں
لاشیں ڈھونڈنے والوں کی چیخوں کو سُن کر یوں لگتا ہے
انسان کی تقدیر‘ قیامت‘
جس کو اِک دن آنا تھا وہ آپہنچی ہے
مرنے والے مرجاتے ہیں
جیون کے اسٹیج پر اُن کا رول مکمل ہوجاتا ہے
لیکن اُن کی ایگزٹ پر یہ منظر ختم نہیں ہوتا
اِک اور ڈرامہ چلتا ہے
اخباروں کے لوگ پھڑکتی لیڈیں گھڑنے لگ جاتے ہیں
جِن کے دَم سے اُن کی روزی چلتی ہے اور
ٹی وی ٹیمیں کیمرے لے کر آجاتی ہیں
تاکہ وژیول سَج جائے اور
اعلیٰ افسر
اپنی اپنی سیٹ سے اُٹھ کر رش کرتے ہیں
ایسا ناں ہو حاکمِ اعلیٰ
یا کوئی اُس سے ملتا جُلتا
اُن سے پہلے آپہنچے
پھر سب مِل کر اس ’’ہونی‘‘ کے پس منظر پر
اپنے اپنے شک کی وضاحت کرتے ہیں اور
حاکمِ اعلیٰ یا کوئی اس سے ملتا جُلتا
دہشت گردی کی بھرپور مذمّت کرکے
مرنے والوں کی بیواؤں اور بچّوں کو
سرکاری امداد کا مژدہ دیتا ہے
اور چلتے چلتے ہاسپٹل میں
زخمی ہونے والوں سے کچھ باتیں کرکے جاتا ہے
حزبِ مخالف کے لیڈر بھی
اپنے فرمودات کے اندر
کُرسی والوں کی ناکامی‘ نااہلی اور کم کوشی کا
خُوب ہی چرچا کرتے ہیں
گرجا برسا کرتے ہیں
اگلے دن اور آنے والے چند دنوں تک یہ سب باتیں
خُوب اُچھالی جاتی ہیں‘ پھر دھیرے دھیرے
اِن کے بدن پہ گرد سی جمنے لگتی ہے
اور سب کچھ دُھندلا ہوجاتا ہے
خاموشی سے اِک سمجھوتہ ہوجاتا ہے
سب کچھ بُھول کے سونے تک!
ایک اور دھماکہ ہونے تک!!
محاورات
- (کے ) دامن پر فرشتے نماز پڑھیں
- آئی نہ گئی (کس رشتے) کون ناتے بہن
- آب و خورش میں فرق آنا
- آپ کو عرش پر پہنچانا
- آتش رشک (وحسد) سے (میں) جلانا (متعدی) جلنا
- آج کدھر آنکلے یا بھول پڑے۔ آج کدھر کا چاند نکلا۔ آج کدھر سے خورشید نکلا
- آنکھوں کو فرش کرنا
- آنکھیں (رشک) دیدۂ غزال ہونا
- آنکھیں ترش ہونا
- آنکھیں فرش (راہ) کرنا