رشد کے معنی
رشد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رُشْد }ہدایت، راہ راست
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٠ء کو "من لگن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اخلاقی درستی","راست بازي","راہ راست پر ہونا","ہدایت پانا","ہوش مندی"],
رشد رُشْد
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد ), اسم
اقسام اسم
- لڑکا
رشد کے معنی
"اور جمعہ کے روز نماز عشاء عالم بالا کی رہنمائی کے مطابق تفسیر قرآن اور رشد و ہدایت وعظ فرماتے ہیں۔" (١٩٨٦ء، جوالامکھ، ٢٢١)
"شعور کے کئی درجہ قائم کئے ہیں جن کا ظہور انسان کے رشد اور بلوغ تک ہو جاتا ہے۔" (١٩٣١ء، رسوا، مرزا رسوا کے تنقیدی مراسلات، ٤٥)
"ابوالفضل اور فیضی دربار شاہی کے ایسے دخیل تھے کہ کسی صاحب کمال کا گزارہ نہ ہو سکتا تھا، اس واسطے خاطر خواہ رشد نہ پا سکا۔" (١٩١٠ء، آزاد (محمد حسین)، نگارستان فارس، ٧٩)
رشد کے مترادف
ہدایت
استقامت, بصیرت, بلوغ, بلوغت, پاکبازی, تمیز, درک, ذکاوت, راستي, راستی, سچائي, سچائی, سکوئر, شناخت, صحت, فراست, فہم, نیکی, ہدایت, ہوش
رشد کے جملے اور مرکبات
رشد و ہدایت, رشد و تمیز
رشد english meaning
scorpionRushad
شاعری
- سب چاہتے ہیں رشد مرا یوں تو پر اے میر
شاید یہی اک عیب ہے مانع کہ ہنر ہے
محاورات
- اندھا ہاتھی بہرا مرشد
- اندھا ہادی بہرا مرشد
- حیف درچشم زدن صحبت یار آخرشد روئے گل سیرندیدیم و بہار آخر شد
- سگ بدریائے ہفتگانہ بشوئے۔ چونکہ ترشد پلید تر باشد
- مرشد ایسا چاہئے صقلی گر سا ہو جنم جنم کے مورچے پل میں ڈالے کھو