رشک کے معنی
رشک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَشْک }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم جامد ہے۔ اردو میں اصل معنی اور ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٦٠٣ء میں شرحِ تمہیداتِ ہمدانی (ترجمہ) میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اصل ارشک، پہلوی ارسک، ژند ارشکہ، س ارش","حریف میں ہم پیشہ ہونے کی خواہش","حسد اور رشک میں یہ فرق ہے کہ رشک میں آدمی دوسرے کا برا نہیں چاہتا بلکہ اس کی خواہش ہوتی ہے کہ دوسرے کے برابر ہوجائے حسد میں دوسرے کا نقصان مقصود ہوتا ہے","کسی کی خوبی یا خوش بختی دیکھ کر یہ خیال کرنا کہ ہمیں بھی یہ خوبی یا خوش بختی حاصل ہوجائے (لیکن اس کے پاس بھی رہے)","ہم رتبہ ہونے کی خواہش"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
رشک کے معنی
"کسی حسد کی وجہ سے موسٰی علیہ السلام نہیں روئے بلکہ رشک اور غطبہ کی بنا پر یا اپنی امت کے حال پر گریہ فرمایا۔" (١٩٧٦ء، مقالاتِ کاظمی، ١٤٥)
"طاقت اور اثر و رسوخ کی اشتہا تھی جس نے لالچ اور رشک و حسد کی شکل اختیار کر لی۔" (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ٢٤)
"اس کے چہرے پہ وہ کیفیت باقی رہ گئی جیسے اسے رانی نہ بننے پر یا جنگلوں میں جنم لینے پر ذرا بھی افسوس یا رشک نہیں۔" (١٩٨٦ء، جوالامکھ، ٨٣)
"تمام عمارات رشک نگارخانہ چیں بنی ہوئی تھیں۔" (١٩٢٠ء، رہنمائے قلعہ دہلی، ٢)
رشک کے مترادف
حسد, جلاپا, جلن, ڈاہ
جلاپا, جلن, حسد, رِیس, غیرت, ڈاہ
رشک کے جملے اور مرکبات
رشک فردوس, رشک ارم, رشک حور, رشک زدہ, رشک گلزار, رشک ماہ, رشک ماہتاب, رشک مسیح, رشک مہر
رشک english meaning
envyemulationjealousygrudgespitemalicea kind of daggeriron claw
شاعری
- غریبی میں میرا مرنا قمر رشک امیری ہے
چڑھیں گی چاندنی کی چادریں گورِ غریباں پر - مثال آب دزدآنکھیں پر از اشک
ہوا ابر مژہ سے ابر کو رشک - آبرو دولت دنیا میں بڑی دولت ہے
ڈوب مرنا مگر اے رشک نہ رسوا ہونا - نہانے کو نہ جا حمام میں بمرہ رقیبوں کے
لٹادے گا ہمیں رشک آتش سوزاں گلخن پر - مرے گھر میں آیا وہ رشک قمر
الٰہی کدھر آج نکلا ہے چاند - ہوئی خاموش وہ رشک صنوبر
دھری پھر آج کی سلطان نے کل پر - سمجھ وضع جہاں اس رشک سے محفوظ رکھتی ہے
بہار آکر ہے اک پل میں کہاں پھر گل کدھر شبنم - پھیل جو آمد آمد رشک شکستہ پا
دیوار قلمہ نیو سے بیٹھی پراگ میں - ناسک دسن لب باغ میں دیکھا سو پیلا ہے چنپا
آناز تڑخیا رشک سوں لالا ہوا ہے داغ داغ - گوز ہے غیر تجس کا یا کہ آندھی روگ ہے
محفل رشک چمن میں گل جو ہوجاتی ہے شمع
محاورات
- آتش رشک (وحسد) سے (میں) جلانا (متعدی) جلنا
- آنکھیں (رشک) دیدۂ غزال ہونا
- رشک کرنا