رقعہ کے معنی

رقعہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رُق + عَہ }

تفصیلات

iعربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل مفہوم اور ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پیوند لگانا","چھوٹا خط","خط کا پرچہ","وہ چھپا یا لکھا ہوا رنگین خط جو بیاہ شادی یا دیگر کسی خوشی کے موقع پر لوگوں کو بلانے کے لئے بھیجے جاتے ہیں","وہ کاغذ جو پیام نسبت کے واسطے باپ دادا پردادا وغیرہ کا نام اور حسب و نسب لکھ کر دلہن کے گھر جاتا ہے","وہ کاغذ جو پیام نسبت کے واسطے حسب نسب لکھ کر لڑکی کے گھر بھیجتے ہیں","کاغذ کا لکھا ہوا ٹکڑا","کسی تقریب یا شادی میں بلانے کا اطلاعی رنگین پرچہ","ہنڈی کا پرچہ"]

رقع رُقْعَہ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : رُقْعے[رُق + عے]
  • جمع : رُقْعے[رُق + عے]
  • جمع استثنائی : رُقعات[رُق + عات]
  • جمع غیر ندائی : رُقُعوں[رُق + عوں (و مجہول)]

رقعہ کے معنی

١ - خط، چٹھی، پرچہ، مکتوب۔

"اُن کے رقعے سب سے زیادہ مقبول ہوئے" (١٩٣٢ء، چند ہم عصر، ٢٠٨)

٢ - پرچہ، مختصر عبارت کی پرچی، پرزہ۔

"متعدد خطوں اور رقعوں میں املا اور علامات تحریر کے استعمال کے بارے میں ہدایات دی ہیں" (١٩٨٧ء، سہ ماہی اردو، جنوری، مارچ، ١١٥)

٣ - عقد کے پیام کا خط (جو عموماً سرخ کاغذ پر ہوتا ہے)، اور اس میں خاندان و نسب وغیرہ کا حال تحریر ہوتا ہے۔

"خاندانوں کے شادی بیاہ کے رقعے شمس العلما مولوی نذیر احمد لکھا کرتے تھے" (١٩٣٤ء، بزمِ رفتگاں، ٤٤)

٤ - کسی تقریب کا یا شادی کا دعوت نامہ۔

"تاریخ مقرر کیجئیے، ڈھول پٹوائیے، فہرستیں بنوائیے، رقعے چھپوائیے" (١٩٨٥ء، روشنی، ٣٧٨)

٥ - پیوند، تھگلی۔

 چک جائیں دیکھ مشفق رنگ ریشم سو بیج رقعہ پڑیا ہے کھن پہ پر کر، منج نہال ساقی (١٦١١ء، کلیات قلی قطب شاہ، ١: ١٠١)

٦ - روپے کے لین دین کی یاداشت، ہنڈی، پرو نوٹ وی پی۔

"کہا کہ دس روپیہ قرض دے دیجئیے. انہوں نے ترس کھا کر دے دیا. کچھ دنوں بعد کہیں ملاقات ہو گئی تو تقاضا کیا تو کہتے ہیں کوئی رقعہ ہے" (١٩٦٢ء، تجدیدِ معاشیات، ٢٢٧)

٧ - ملاقاتی کارڈ، تعارفی پرچہ۔

"کچھ دیر انتظار کیا آخر اپنا رقعہ رکھ کر واپس آگئے" (١٩٠٧ء، سفر نامۂ ہندوستان، ٩)

٨ - سفارشی خط، تعریفی نامہ، کاغذ۔

"کسی نامی مرثیہ خواں کا شاگرد ہو جائے اور ان سے کوئی رقعہ لے کر باہر چلا جائے" (١٩٠٠ء، شریف زادہ، ٨١)

٩ - دعوت نامہ، بلاوا۔

 رقعہ آیا ہے بلایا ہے ہمیں کی ہے خبر بزمِ شادی میں ضرور اپنی ہے شرکت شب بھر (١٩٦٧ء، شعلہ بحوالہ، واسوخت، امیر مینائی، ٨٨:١)

رقعہ کے مترادف

پرزہ, چٹھی, پیوند, چٹ

پارچہ, پارہ, پتر, پرزا, پیوند, تحریر, تھگلی, چٹ, چٹھی, خط, رَقَعَ, رقیمہ, شقہ, صحیفہ, مراسلہ, مکتوب, نامہ, نمیقہ, نوشتہ, ٹکڑا

رقعہ کے جملے اور مرکبات

رقعہ پر رقعہ, رقعہ خوانی

رقعہ english meaning

A bitpiecea scrap; a notelettershadow-play |A|

شاعری

  • رقعہ لکھے پر ہاشمی خاطر جمع ہوئی ہے مری
    کس شہر میں کیوں ہے ککریو فکر لئی وسواس تھا
  • لکھ دیا رقعہ یہ ابن العاص نے خازن کے نام
    پانسو اس شخص کو دے دو کہ پورا ہو سوال
  • لکھا جو ہے جواب خط شوق یار نے
    قاصد کا مثل رقعہ شادی ہے رنگ سرخ

محاورات

  • بے حیائی کا برقعہ اوڑھ لینا یا منہ پر ڈال لینا یا جامہ پہن لینا
  • فقیری شیر کا برقعہ ہے

Related Words of "رقعہ":