روایت کے معنی
روایت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رِوا + یَت }
تفصیلات
iعربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٤٢١ء میں "خواجہ بندہ نواز" کے "شکارنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پڑھنا","پرانا ذکر","تحریری فتوٰے کسی عالم کا (کرنا ہونا کے ساتھ)","دوسرے کی بات کی نقل","دوسرے کے الفاظ بیان کرنا","راوی کا قول","کسی مفتی کا بیان کردہ مسئلہ یا فتوٰی","کسی کی بات کو نقل کرنا","کوئی رسم یا دستور جو پہلے سے قائم ہو"]
روی رِوایَت
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : رِوایات[رِوا + یات]
- جمع غیر ندائی : رِوایَتوں[رِوا + یَتوں (و مجہول)]
روایت کے معنی
"مسلم کی ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے آپۖ نے فرمایا کہ جو اذان سن کر دہرائے . اس کے لیے بڑا درجہ ہے۔" (١٩٨٥ء، روشنی، ١٤٨)
"صاحب مشکوٰۃ نے لکھا ہے کہ بعض روایتوں کے بموجب نجاشی نے مہر میں اپنی طرف سے چار لاکھ درہم پیش کئے۔" (١٩٨٥ء، طوبیٰ، ٢١٩)
کوئی نا سکے معانی آپ کی پرت بیان کر پڑتا ہے اپنے دل میں سب دن علی روایت (١٦١١ء، کلیات قلی قطب شاہ، ٢٧:١)
عشاق کا خون روا عشق کی رہ میں تجھ نین کے مُفتی سوں سنیا ہوں یہ روایت (١٧٠٧ء، کلیات ولی، ٦٢)
"دنیائے ادب کی بیشتر زبانوں میں ترجمے کی روایت موجود ہے۔" (١٩٨٥ء، ترجمہ: روایت اور فن، ٣)
"ادھرِ کا مال اُدھر کرنےکی روایت آج تک باقی ہے۔" (١٩٨٧ء، حصار، ٩١)
روایت کے مترادف
حدیث, خبر, ذکر, نقل
اسطورہ, اظہار, بیان, تاریخ, حدیث, حکایت, خبر, ذکر, رَوَیَ, سرگذشت, سرگزشت, قصہ, ماجرا, مکابت, نقل, کہانی, کیفیت
روایت کے جملے اور مرکبات
روایت شکن, روایت ساز, روایت پرستی, روایت آشنا, روایت شکنی, روایت پسند, روایت نگاری, روایت کشی, روایت مشہود, روایت نگار, روایت بستہ, روایت پسندی, روایت صحیح
روایت english meaning
Relationrecitalnarrationnarrativestoryhistory; traditionlegend; talefictionfable; written legal opinion (by a Muhammadan law-officer)a legenda narrativea talea traditioncontinuing as beforeestablishedextantfirmhistory
شاعری
- بل بہت راضی سوں اپنے رب کے ساتھ
ہور ہوئی ثابت روایت سے یہ بات - روایت کے ہیں جس کے پاس صد گنج
ہوا ہے اس طرح سے وہ گہر سنج - کوئی ناسکے معانی آپ کی پرت بیان کر
پڑتا ہے اپنے دل میں سب دن علی روایت - عشاق کا ہے خون روا عشق کی رہ میں
تجھ نین کے مفتی سوں سنیا ہوں یہ روایت - جس جگہ عشق کی حکایت ہے
اشکباری کی واں روایت ہے - روایت خضر سوں پہنچی ہے مجھ کوں
کہ اس کا خط ہے موج آب یاقوت - زبانیں قطع ہوتی ہیں جنہیں ملتی ہے بیتابی
روایت کر نہیں سکتے حقیقت دیکھنے والے - کسو معتبر سے روایت ہے اک
کہ درویش سے یہ حکایت ہے اک - وہسینہ ریش روایت ہے اہل زنداں کی
زبان پہ لاسکے طاقت نہیں یہ انساں کی