روایتی کے معنی
روایتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رِوا + یَتی }
تفصیلات
iعربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |روایت| کے آگے |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگا کر بنایا گیا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٥٨ء میں "ہمیں چراغ ہمیں پروانے" میں مستعمل ملتا ہے۔
["روی "," رِوایَتی"]
اسم
صفت ذاتی
روایتی کے معنی
"یہ صاحب بے حد روایتی قسم کے یورپین معلوم ہوتے ہیں" (١٩٥٨ء، ہمیں چراغ ہمیں پروانے (ترجمہ)، ٢٣٤)
"غزل اپنا روایتی حصار نہیں توڑ سکتی۔" (١٩٨٤ء، سمندر، ١٠)
"اُنکی (مرزا فدوی) شاعری روایتی عاشقانہ شاعری ہے۔" (١٩٨٧ء، قومی زبان، کراچی، جولائی، ٣٩)
"ملک بھر میں آج یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔" (١٩٨٨ء، جنگ، کراچی، ٢٣ مارچ)
روایتی کے مترادف
نقلی
روایتی کے جملے اور مرکبات
روایتی شاعری, روایتی قیود, روایتی تاریخ, روایتی عیاری, روایتی قانون
روایتی english meaning
["traditionalist"]