رولا کے معنی
رولا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَو (و لین) + لا }
تفصیلات
iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩١ء کو"کلیات حسرت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آدمیوں کا مجمع جو بلوے کے لئے جمع ہو (ڈالنا کرنا مچانا ہونا کے ساتھ)","ایک وزن یا بحر","خطرے کی خبر","شہر آشوبی","غل غپاڑا","غل غپاڑہ","ہائے ہوئی"]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : رَولے[رَو (و لین) + لے]
- جمع : رَولے[رَو (و لین) + لے]
- جمع غیر ندائی : رَولوں[رَو (و لین) + لوں (و مجہول)]
رولا کے معنی
"پھر پکار کے کہنے لگی اری یہ کیا رولا ہے۔" (١٨٤٥ء، نغمۂ عدلیب، ٧٦)
"چاروں طرف چیلوں . کا رولا نظر آتا۔" (١٨٤٥ء، حکایت سخن سنج، ٢١)
"پانی کی بوچھاڑ اور آندھی سے کچھ سوجھتا نہ تھا . رولے میں کسی کو کچھ خیال نہ رہا کہ کس رخ سے آئے تھے۔" (١٨٤٨ء، تاریخ ممالک چین (ترجمہ)، ٢٢٤:٢)
ہے بعد نبیۖ کو ن علی سے اولا ناحق کا خلافت کے لیے ہے رولا (١٧٩١ء، حسرت (جعفر علی)، کلیات)
رولا کے مترادف
شور
الارم, بغاوت, بلوہ, بکھیڑا, تنازع, جھگڑا, رُوکا, شور, شورش, غل, غوغا, فساد, فغاں, گھمار, نعرہ, ہنگامہ
رولا english meaning
bearing of a burden [P]disturbanceenduranceforbearancehue and crypatienceriottoleration
شاعری
- گرتے ہیں جو اے داغ زمیں پر گہر اشک
ان موتیوں کو خاک میں رولا نہیں جاتا - ہے بعد نبی کون علی سے اولا
ناحق کا خلافت کے لیے ہے رولا - لا کھوں بستے ہیں مارے جاتے ہیں
پھر وہی رولا کر کے آتے ہیں