رہائش کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Rahaish meanings and details

رہائش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَہا + اِش }

تفصیلات

iفارسی سے ماخوذ اردو مصدر رہنا سے فعل امر |رہ| کے آگے |ا| لگانے سے حالیہ تمام |رہا| بنا۔ اردو |رہا| کے آگے لاحقہ حاصل مصدر |ئش| لگا کر بہ انداز فارسی اسم مصدر |رہائش| بنایا گیا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٣ء میں "بست سالہ عہدِ حکومت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بود و باش","بُود و باش","رہنا سے","فارسی طریقے پر حاصل مصدر بنالیا گیا ہے"]

رہا رَہائِش

اسم

اسم ظرف مکان ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : رَہائِشیں[رَہا + اِشیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : رَہائِشوں[رَہا + اِشوں (و مجہول)]

رہائش کے معنی

١ - رہن سہن، بود و باش، قیام، سکونت۔

"رہائش کے لیے مخصوص منزل میں اوپر سے کھلا ہوا دالان ہوتا ہے۔" (١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٤٧١:٣)

٢ - ضبط و برداشت۔ (جامع اللغات؛ نوراللغات)

رہائش کے جملے اور مرکبات

رہائش پذیر, رہائش گاہ

رہائش or Rahaish english Translation

staydelayhaltaboderesidence

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!