رہٹ کے معنی

رہٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَہَٹ (کسرہ ر مجہول) }

تفصیلات

iپراکرت زبان کے لفظ |اَرْہَٹِ| سے ماخوذ ہے۔ یہ قیاس بھی کیا جاتا ہے کہ سنسکرت زبان کے لفظ آرگھٹ سے ماخوذ ہو لیکن غالب گمان یہی ہے کہ پراکرت سے ماخوذ ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٦٧٩ء میں "دیوان شاہ سلطان ثانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["وہ چرخ جس کے ذریعے سے پانی کنوئیں کے اندر سے باہر نکلتا ہے","وہ چرخی جس سے بیلوں کو جوت کر کوئیں سے پانی نکالتے ہیں"]

اَرْہَٹِ رَہَٹ

اسم

اسم آلہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : رَہَٹوں[رَہَٹوں (و مجہول)]

رہٹ کے معنی

١ - (کاشتکاری) وہ چرخ جسکے ذریعے سے کُنؤیں کے اندر سے پانی نکالتے ہیں۔

"گلاب باڑی کے لیے میں رَہَٹ چلاتا تھا۔" (١٩٨٦ء، آئینہ، ١٧٨)

٢ - چکر

"سب عورتیں زچہ کے پلنگ کو چاروں طرف سے گھیر کر بیٹھ جاتی ہیں ایک . دوسری عورت کو . تیسری عورت کو بگیر بچہ کہہ حوالے کر دیتی ہے وہ لفظ اللہ نگہبان بچہ ادا کر اسے لے چوتھی عورت کو دے دیتی ہے اور اس طرح یہ رَہَٹ پوررا کر دیا جاتا ہے۔" (١٩٠٥ء، رسومِ دہلی، ٢٤)

٣ - معمول، تسلسل، سلسلہ۔

"زبان بھی ترقی و تنزل کا درجہ حاصل کر کے زبان و دہان سے روپوش ہو جائے گی یعنی پرانی کتابوں کے سوا کہیں اس کا پتہ نہیں ملے گا اور اسی طرح ہمیشہ یہ رہٹ جاری رہے گا۔" (١٨٩٥ء، علم اللسان، ٤٠٩)

٤ - ہنڈولا۔ (نوراللغات، جامع اللغات)

رہٹ english meaning

A wheel or machine for drawing water; a wheel on a frame at the top of a well (for the bucket-rope to pass over); (met.) successionseriescoursea wheel for drawing water withcontinuationlet us call quitstit for tat

محاورات

  • تین ترہٹی ملے پکنا رہ گیا
  • دیسی گھوڑی مرہٹی چال

Related Words of "رہٹ":