زاویہ کے معنی

زاویہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زا + وِیَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے ١٨١٠ء کو "اخوان الصفا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(اقلیدس) وہ کونا جو دو خطوط مُستقیم کے ایک نقطے پر مِلنے سے پیدا ہو","(زَوَیَ) کسی چیز کو پاس لانا","(مجازاً) نظریہ","اندازِ فکر","خلوت گاہ","خلوت کی جگہ یا مقام","زاویئے کئی قسم کے ہیں","مسافر خانہ","کنج تنہائی","کونہ جو دو خطوط مستقیم کے ملنے سے پیدا ہو"]

زوی زاوِیَہ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : زاوِیے[زا +وِیے]
  • جمع : زاوِیے[زا + وِیے]
  • جمع غیر ندائی : زاوِیوں[زا + وِیوں (واؤ مجہول)]

زاویہ کے معنی

١ - کونا، گوشہ۔

"رمضان کے چند اخیر دن گوشۂ عزلت اور زاویۂ تنہائی میں بسر ہوتے تھے" (١٩٣٥ء، سیرۃ النبیۖ، ٤٤:٥)

٢ - (اقیلدس) وہ کونا جو دو خط مستقیم کے ایک نقطے پر ملنے سے پیدا ہو۔

"حسن نے . علم ہندسہ" کی کتابوں میں صرف اقلیدس کے چھ مقالے پڑھے تھے لیکن با اینہمہ چند ایسے مسائل ایجاد کیے جن کی طرف قدماہ کا ذہن بھی نہیں پہنچتا تھا انہی مسائل میں زاویہ کا تین مساوی حصوں میں تقسیم ہونا ہے" (١٨٥٣ء، حکماء اسلام، ١٠٣:١)

٣ - خلوت گاہ، گوشہ، کنج تنہائی۔

"چنانچہ اس نے باغ کی سیر کی اور بیس دن کے بعد اپنے زاویہ کو وآپس پہنچا" (١٩١٩ء، تاریخ اخلاق یورپ (ترجمہ)، ١٠٨:٣)

٤ - [ مجازا ] نظریہ، انداز فکر۔

"افسانے کو ایک اور زاویہ سے دیکھا جائے" (١٩٨٧ء، کچھ نئے اور پرانے افسانہ نگار، ١٢٦)

زاویہ کے مترادف

گوشہ, کونہ, کونا

خانقاہ, رباط, سرائے, گوشہ, کنج, کون, کونا, کھدرا, کھونٹ

زاویہ کے جملے اور مرکبات

زاویہ قائمہ, زاویہء ذہنی, زاویہء حادہ, زاویہء متصلہ, زاویہء نظر, زاویۂ آہن, زاویہ پسند, زاویہ پیما, زاویہ داخلہ, زاویہ دار, زاویہء راس, زاویہ گزینی, زاویہ گیر, زاویہء محیطی, زاویہء مرکزی, زاویہ نشین

زاویہ english meaning

A corneran angle; a retired placeanglebathing after recoveryconvalescene bathcornerhermit|s abode

شاعری

  • وہ کھڑے ہیں سر پہ میت کے بخط مستقیم
    زاویہ مرقد کا گویا ایک ریٹ اینگل بھی ہے

Related Words of "زاویہ":