زریں کے معنی

زریں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زَر + رِیں }سنہرا، سونے کے کام والا

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |زر| کے ساتھ |یں| بطور |لاحقۂ نسبت| لگانے سے زریں بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٨٤ء کو مرزا انیس کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بیش قیمت","جس پر زری کا کام کیا ہوا ہو","سونے سے منسوب","سونے کا","سونے کا بنا ہوا","سونے کی طرح چمکدار","مُلَمَّع چڑھا ہوا","وہ چیز جس پر سلمے ستارے کا کام یا سُنہری کام ہو"],

فارسی زَرِّیں

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم

اقسام اسم

  • لڑکی

زریں کے معنی

١ - سونے سے منسوب، طلائی، سونے کا، ملمع چڑھا ہوا۔

"فتح مکہ میں جو تلوار آپ کے ہاتھ میں تھی اس کا قبضہ زریں تھا۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ١٩٠:٢)

٢ - سنہرا، سونے کی طرح چمکدار۔

"مزاروں اور زریں چادروں کے ساتھ پھولوں کی چادریں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ چڑھاتی ہیں۔" (١٩٨٤ء، سندھ اور نگاہِ قدر شناس، ١٥)

٣ - وہ چیز جس پر سلمے ستارے کا کام یا سنہری کام ہو، زرکار۔

"اندر کے خیمہ میں تخت شاہی بچھا تھا اور اس پر مسند تکیہ زریں لگایا ہوا تھا۔" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٤٨٠:٥)

٤ - بیش قیمت، عمدہ، درخشاں۔

"ٹیپوسلطان کا خیال آتے ہی ذہن تاریخ کے زریں صفحات الٹنے لگتا ہے۔" (١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ١١٣)

زریں احمد، زیریں اعجاز، زریں بیگم

زریں کے مترادف

سنہرا, زرکار

اعلیٰ, خوب, درخشان, زرکار, سنہرا, سُنہرا, سنہری, سُنہری, طلائی, عمدہ, عُمدہ

زریں کے جملے اور مرکبات

زریں باب, زریں اصول, زریں کمر, زریں پشت, زریں گیاہ, زریں موقع, زریں ورق, زریں پیداوار, زریں رقم

زریں english meaning

God (as the real performer)Zarrin

شاعری

  • برق بھوتے مرغ زریں فلک کو آن میں
    مانگے گر شوق گزک میں وہ کباب آسماں
  • بالی نہیں عزیز ان عاشق کے مارنے کوں
    ناگوش کھینچتا ہے زریں کمان موتی
  • اے شہ گدا کے خرقہ پشمیں کو کم نہ جان
    مارے ہے چشم پر‘ تری زریں کلام کو
  • باند خنجر کرن کی زریں فرنگ بات لے
    صبح کے وقت آئیا پیک دو پیالی شراب
  • ڈوبے تاب زریں سو غرقاب میں
    گئی حور زنگی کیرے خواب میں
  • سن کر بسنت مطرب زریں لباس سے
    بھر بھر کے جام پھر مئے گلرنگ کے پیو
  • داستانہ ہاتھ میں اور پشت کے اوپر سپر
    تن میں اک سبیسیں زرہ اور خود زریں فرق پر
  • سن کر بسنت مطرب زریں لباس سے
    بھر بھر کے جام بھر مٹے گلرنگ کے پیو
  • روشنی بخش شش جہت گوہر شب چراغ ہے
    یا تو شراب نور کا زریں کوئی اباغ ہے
  • دھرے تھالِ زریں میں بالا و زبر
    دُرا جاں کے ڈبگلے بٹیراں کے ڈھیر

محاورات

  • اسپ تازی شدہ مجروح بہ زیر پالان۔ طوق زریں ہمہ در گردن خرمے بینم
  • مرغ زریں بن بیٹھنا یا بننا

Related Words of "زریں":