زینہ کے معنی

زینہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زی + نَہ }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مجازاً) وسیلہ","اُنچائی پر جانے کا ذریعہ","سِیڑھی نیزسِیڑھیوں کا سِلسلہ","لکڑی کا زینہ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : زِینے[زی + نے]
  • جمع : زِینے[زی + نے]
  • جمع غیر ندائی : زِینوں[زی + نوں (و مجہول)]

زینہ کے معنی

١ - سیڑھی نیز سیڑھیوں کا سلسلہ، سیڑھیاں۔

"بیٹھک کا ایک ہی زینہ تھا جس پر پولیس کے سپاہیوں نے پہلے ہی قبضہ جما لیا تھا۔" (١٩٨٤ء، زندگی نقاب چہرے، ٧)

٢ - [ مجازا ] وسیلہ، اونچائی پر جانے کا ذریعہ۔

"ترقی کا یہ زینہ اس کے قدموں سے کھینچ لیا جائے تو وہ دھڑام سے منہ کے بل گرے گا۔" (١٨٨٨ء، قومی زبان، کراچی، اکتوبر، ٧٦)

زینہ کے مترادف

سیڑھی, معراج, پرکالا

پرکالا, پوڑی, پَوڑی, سُلَّم, سیڑھی, سیڑھیاں, نردبان

زینہ کے جملے اور مرکبات

زینہ بہ زینہ

زینہ english meaning

ladderstairsstepsa ladder

شاعری

  • سیاہ خانہ خوف و ہراس میں اک شخص
    سنا رہا ہے حدیث ظہور زینہ خواب

محاورات

  • اونچے مکان کا زینہ اونچا چاہئے
  • زینہار از قرینا بد زنہار

Related Words of "زینہ":