س کے معنی
س کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سِین }
تفصیلات
iاردو حرف تہجی ہے۔ اصلی حروف میں شمار ہوتا ہے۔ غالب امکان ہے کہ سنسکرت سے ماخوذ ہے۔ تحریراً ١٧٦٢ء سے "چرخی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
حرف تہجی ( مؤنث - واحد )
س کے معنی
"اس وقت اردو کے حروف تہجی حسب ذیل ہیں ا، ب، بھ، پ، پھ، . ز، ٹ، س، ش، ص، ض . ی، ے۔" (١٩٧٧ء، اردو املا اور رسم الخط، ١٣)
"ہندی میں س خوبی کے لیے اور ک عیب کے لیے بعض الفاظ کے شروع میں آتا ہے۔" (١٩١٤ء، اردو قواعد، عبدالحق، ١٨٣)
"اس طرح تیار کیے ہوئے گوشت، مچھلیاں اور سبزیاں منفی ٢۔ ٣۔ درجہ س پر ذخیرہ کی جاتی ہیں۔ ("١٩٧٣ء، جدید سائنس، ٨٨)
"گھر چلو، ہمیں ڈر لگ رہا ہے" ہم نہیں دیکھتے پریاں سریاں، ہند، بڑے آئے پریاں دکھانے والے۔" (١٩٦٦ء، سودائی، ٢٢)
"س : مومن کس کو کہتے ہیں? ج : جو شخص اللہ پر اور اس کے رسولۖ پر ایمان لاوے اسے مومن کہتے ہیں۔ ایمان کسے کہتے ہیں? ج : تین کام کرنے کو کہتے ہیں۔" (١٨٥٥ء، تعلیم الصبیان، ١٧)