سب کے معنی

سب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَب }

تفصیلات

iپراکرت میں |سب| اور سنسکرت میں |سَروَ| مستعمل تھا۔ لہٰذا پراکرت سے ہی اردو زبان میں داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٥٩٩ء کو "کتاب نورس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تمام چیز","تمام لوگ","زمین اور زرخیزی کا ایک دیوتا","سبارڈینیٹ کا مخفف","سکل جیسے سب کاموں میں پوری کوئی نہ کہے لنڈوری سب دن چنگی تہوار کے دن ننگی","عام لوگ","کل شے","ہر ایک","ہر شخص","ہر قسم یا طرح کا"]

اسم

صفت مقداری

سب کے معنی

١ - کل، تمام، جملہ، پورا، سارا۔

"یہ تو قدرت کے پروگرام ہیں اور قرآن کریم نے یہ سب معاملے صاف کردیے ہیں"۔ (١٩٧٣ء، جہانِ دانش، ٥٨)

٢ - کلیۃً، تمام تر، سراسر، برابر، متواتر۔

 دونوں کے پسینے میں بھی سب عطر کی بو ہے رفتار میں گرمی یہ پریزادوں کی خو ہے (١٨٧٤ء، مراثی، انیس، ١٢٨)

سب کے مترادف

سارا, سراسر, جمیع, جملہ, کل

بالکل, پورا, تمام, دشنام, سَبَّ, سراسر, سَرذ, شوجی, طعن, طعنہ, عام, گالی, مشترک, معمولی, ملامت, مکمل, نکوہش, کامل, کل, کلیتًہ

سب کے جملے اور مرکبات

سب رس, سب کے سب, سب کچھ

سب english meaning

Allentirewholetotal; every; any(ped) Stopa multitudeallall peopleanxiousbefore breakfasteveryhorticulturalMarriage processionpertaining to gardensrainingstaytotalundividedworried

شاعری

  • ہم ہوئے‘ تم ہوئے کہ میر ہوئے
    اس کی زلفوں کے سب اسیر ہوئے
  • ہے قسمتِ زمین و فلک سے غرض نمود
    جلوہ وگرنہ سب میں ہے اُس کے جمال کا
  • الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا
    دیکھا اس بیماری دل نے آخر کام تمام کیا
  • سارے اوباش جہاں کے تجھ سے سجود میں رہتے ہیں
    بانکے ٹیڑھے ترچھے تیکھے سب کا تجھ کو امام کیا
  • کس کا کعبہ‘ کیسا قبلہ‘ کون حرم ہے‘ کیا احرام
    کوچے کے اس کے باشندوں نے سب کو یہیں سے سلام کیا
  • سب کُھلا باغ جہاں الاّیہ حیران و خفا
    جس کو دل سمجھے تھے ہم سو غنچہ تھا تصویر کا
  • سب شورِ مادمن کو لیے سر میں مرگئے
    یاروں کو اس فسانے نے آخر سُلا دیا
  • تذکرے سب کے پھر رہیں گے دھرے
    جب میرا انتخاب نکلے گا
  • جسم خاکی کا جہاں پردہ اُٹھا
    ہم ہوئے وہ میر وہ سب ہم ہوا
  • سب پہ جس بار نے گرانی کی
    اُس کو یہ ناتواں اٹھا لایا!

محاورات

  • (ایمان کی کہیں گے) ایمان ہے تو سب کچھ (سچ کہینگے)
  • آئی بی عاقلہ‘ سب کاموں میں داخلہ
  • آئیں بی بی عاقلہ سب کاموں میں داخلہ
  • آئیں بی عاقلہ سب کاموں میں داخلہ
  • آتا تو سب ہی بھلا۔ تھوڑا بہت کچھ۔ جاتے دو ہی بھلے دلدر اور دکھ
  • آدھا آپ گھر آدھا سب گھر
  • آغا میر کی دائی سب سیکھی سکھائی
  • آگ کے آگے سب بھسم ہیں
  • آگے پیچھے سب چل بسینگے (دینگے)
  • آگے ناتھ نہ پیچھے پگھا سب سے بھلا کمہار کا گدھا

Related Words of "سب":