ستم کے معنی

ستم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سِتَم }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بہت اچھا","بے انصافی","بے جا بات","نہایت اعلیٰ","نہایت پارسا","نہایت معزز"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

ستم کے معنی

١ - ظلم، بے انصافی، اندھیر۔

"عیسائی فوجوں نے کونسا ستم ہم پر روا نہیں رکھا۔" (١٩٨٥ء، طوبٰی، ٥٨٦)

٢ - غضب، قیامت۔

"شوہر کے کچوکے، اس پر ستم شاہدہ کا مضحکہ۔" (١٩١٩ء، جوہر قدامت، ٦٤)

ستم کے مترادف

جبر, قباحت, جفا, ظلم, بربریت, جور, زیادتی

اندھیر, انیاؤ, اینتی, بہتر, بہترین, بیداد, تعدی, جبر, جفا, جور, زور, زیادتی, ظلم, غضب, قباحت, ناحق

ستم کے جملے اور مرکبات

ستم ادائی, ستم ایجادی, ستم پیشگی, ستم راں, ستم رانی, ستم زدہ, ستم ظریفانہ

ستم english meaning

Tyrannyoppressioninjusticeextortiondistress; violenceoutrageafflictionquakerockshakeshivertrembletyranny

شاعری

  • جاتا ہے یار تیغ بکف غیر کی طرف
    اے کشتہ ستم تری غیرت کو کیا ہوا
  • ہمارے آگے ترا جب کسو نے نام لیا
    دل ستم زدہ کو ہم نے تھام تھام لیا
  • مہر کی تجھ سے توقع تھی ستم گر نکلا
    موم سمجھے تھے ترے دل کو سو پتھر نکلا
  • ہر ذرّہ خاک تیری گلی کا ہے بے قرار
    یاں کون سا ستم زدہ ماٹی میں رَل گیا
  • پھرتا ہے میر تو جو پھاڑے ہوئے گریبان
    کس کس ستم زدے نے دامانِ یار کھینچا
  • بناں کی میر ستم وہ نگاہ ہے جس نے
    خدا کے واسطے بھی خلق کا وبال نے
  • جیتے جی آہ ترے کوچے سے کوئی نہ پھرا
    جو ستم دیدہ رہا جا کے سو مر کر نکلا
  • یہ میر ستم کشتہ کسو وقت جواں تھا
    انداز سخن کا سبب شور و فغاں تھا
  • تم نے ہمیشہ جور و ستم بے سبب کئے
    اپنا ہی ظرف تھا جو نہ پوچھا سبب ہے کیا
  • تیغ ستم سے اس کی مرا سر جدا ہوا
    شکرِ خدا کہ حقِ محبت ادا ہوا

محاورات

  • اپنے وقت کا رستم ہے
  • ایں کار از رستم نشدہ کہ تو کردہ
  • بل سوں نامی ہوگئے رستم ارجن۔ بھیم۔ بل بن کیسی حاکمی کہہ گئے سانچ حکیم
  • بڑے رستم ہیں
  • بھار ڈال سب بھاڑ میں ستمن اترے پار
  • جمال ہم نشیں درمن اثر کرد دگر نہ من ہماں خاکم کہ ہستم
  • جندڑی پر (ستم) قیامت توڑنا
  • رستم کی گور پر لات مارنا
  • ستم اٹھانا
  • ستم اٹھنا

Related Words of "ستم":