سرخ کے معنی
سرخ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سُرْخ }
تفصیلات
iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت اور گاہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٥٧ء میں "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اس رنگ کا جو قوس و قزح میں آخری یا ساتواں ہوتا ہے","اسم مونث","خوں رنگ","رتی بھر یعنے آٹھ چاول کا وزن","گل فام","گُل گوں","گنجفے کی ایک بازی","لالہ فام","لالہ گوں","ماشہ کا آٹھواں حصہ"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد ), صفت ذاتی ( واحد )
سرخ کے معنی
["\"خوراک ایک ایک سرخ صبح و شام شہد خالص میں استعمال کریں۔\" (١٩٣٧ء، مسلک الدرر، ٢٧)"," جو کھیل میں لب و رندان دکھائے گنجفے کے سفید سرخ کی بازی کو بھی غلام کرے (١٨٦٧ء، رشک (مہذب اللغات))"," پیالیاں میں بلبل میوے پیش دست دسیں سرخ کے نین لال سوں مست (١٦٥٧ء، گلشن عشق، ١٣٨)","\"حفیظ احمد خاں جو خیالات کے لحاظ سے بڑا پکا سرخ بنتا تھا اور طالب علمی کے زمانے میں کرسٹابل سے شادی کرنے سے پہلے روس تک ہو آیا تھا۔\" (١٩٤٧ء، میرے بھی صنم خانے، ٢٣٤)"]
["\"تراب کے مختلف رنگ ہو سکتے ہیں جیسے کہ سفید، سیاہ، زرد، سرخ اور براؤن وغیرہ۔\" (١٩٦٧ء، عالمی تجارتی جغرافیہ، ٩١)","\"آج کل بھاؤ سرخ ہے۔\" (١٨٩٨ء، فرہنگ آصفیہ، ٦٥:٣)"]
سرخ کے مترادف
احمر, بھبوکا, لال
احمر, ارغوانی, بقال, تیز, چُچُہا, چرمٹی, رَتّا, رتی, سوا, قزل, گراں, گُلرنگ, گھتگچی, گھونکچی, لال
سرخ کے جملے اور مرکبات
سرخ فیتہ, سرخ و سفید, سرخ بتی, سرخ بھڑ, سرخ پنجہ, سرخ فاختہ, سرخ حمری, سرخ گرم, سرخ مٹی, سرخ و سیاہ
سرخ english meaning
[P~ PREC.]devotionserviceworship
شاعری
- بدن میں پھیل گیا سرخ بیل کی مانند
وہ زخم سُوکھتا کیا‘ جس کا چارہ گر ہی نہ تھا - بیٹھے بٹھائے سرخ ہوئے کان کس لیے!
دل میں کوئی خیال سا آیا ہوا تو ہے - دیوانہ وار مجھ سے لپٹ جائے گی ہوا
میں سرخ سرخ پھولوں میں جب مسکراؤں گا - اس دن بجائے اوس کے تپکے گا سرخ خون
تلوار لے کے جب میں خلاؤں میں جاؤں گا - عجیب شہر ہے یہ اس کے آسمان پہ بھی
لہو میں دوبے ہوئے سرخ سرخ ڈورے ہیں - حقیقیت سرخ مچھلی جانتی ہے
سمندر کتنا بوڑھا دیوتا ہے - غضب لائے گی یہ آتش مزاجی
کہ ہے غصے سے روے مہ جبیں سرخ - بحر روئے ہو ضرور آج کسی کے لیے تم
سرخ سرخ آنکھیں بھی ہیں اور ہے بھاری آواز - اشک گلگوں پس مژگاں ہیں بھبوکا سے ظفر
تار کے پنجرے میں یہ دیکھ تو کیا خوب ہیں سرخ - نہیں جلاد کی کچھ آستیں سرخ
شہیدوں کے لہو سے ہے زمین سرخ
محاورات
- آنکھوں میں سرخی آنا یا ہونا
- آنکھیں خون کبوتر کی طرح سرخ ہونا۔ آنکھیں خون میں ڈوبنا
- آنکھیں سرخ کرنا
- آنکھیں سرخ ہونا
- ان کے کونسا سرخاب کا پر لگا ہے
- اہیر کی دہینڈی میں مٹھا سرخرو
- زر گیا زردی چھائی زر آیا سرخی آئی
- زر گیا زردی چھائی، زر آیا سرخی آئی
- زمیں ترکیدو پیدا شد سرخر
- سبزی میں سرخی خبر لائے دھر کی