سوا کے معنی
سوا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَوا }{ سِوا }{ سُوا }
تفصیلات
iسنسکرت الاصل لفظ |سپادک| سے ماخوذ |سَوا| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨١٠ء کو "کلیاتِ میر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, iپراکرت زبان سے اردو میں ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط میں بطور حرف نیز بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, iسنسکرت سے اردو میں ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٨٠ء کو "کلیاتِ سودا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["اضافت میں ئے بڑھادیتے ہیں جو ہندی الفاظ کے ساتھ نہیں استعمال ہوتی","ایک اور اُس کا چوتھائی حصہ","ایک چوتھائی سے زیادہ","بغیر از","خیمے کے وہ چاروں رسے جن پر چوبہ ٹھیرا رہتا ہے","سو ہزار وغرہ کی پوری رقموں کے ساتھ جیسے سوا سو","سوا دو سو","سوا لاکھ","غیر دالک"]
سپادک سَوا
اسم
صفت عددی, حرف استثنا ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی, اسم آلہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : سُؤے[سُو + اے]
- جمع : سُؤے[سُو + اے]
- جمع غیر ندائی : سُوؤں[سُو + اوں (و مجہول)]
سوا کے معنی
"انسان پہلے پہل . کوئی سوا چھ ہزار برس پہلے آباد ہوا۔" (١٩٨٧ء، دنیا کا قدیم ترین ادب، ٥٩٥:٢)
["\"اس نے اتنی لطیف اتنی بلند، اس قدر اچھوتی باتیں کہی ہیں کہ اردو میں غالب کے سوا ہمیں کہیں اور نہیں ملتیں۔\" (١٩٨٧ء، نگار، کراچی (سالنامہ)، ٨)"]
[" جو مانگو گے ذاکر سِوا پاؤ گے طلب کو بڑھانے کے دن آگئے (١٩٨٥ء، رختِ سفر، ٢٥)"]
"بورا سینے کا بڑا سُوا لایا گیا، چھوٹی بڑی قینچیاں آئیں . مگر سب بیکار۔" (١٩٣٢ء، روحِ ظرافت، ٣٤)
"اس کے بعد سوؤں کو باہر نکال کر اور گوشوں کو گھما کر پمپ کے اوپری حصہ کو اوپر اٹھالیتے ہیں۔" (١٩٤٨ء، رسالہ رڑ کی چُنائی (ترجمہ)، ١٢٥)
سوا کے مترادف
بجز, علاوہ, فالتو, غیر, ماورا, طوطا
اپرنت, باستشنا, بجز, بدوں, بغیر, جز, زائد, زیادہ, سپاوَک, سوائے, سَوَیَ, علاوہ, غیر, فاضل, فالتو, ماسوا, ماورا, ورائے
سوا کے جملے اور مرکبات
سوا نیزے پر, سواپہر, سوا گز زمین
سوا english meaning
With a quarterincreased by one-fourthwith one-fourth added (to it)a quarter more (it always precedes the numeralor the nounwith which it is used; and the unit employed in using it is 1from 1 to 9 inclusive100from 100 to 999 inclusiveand so onWith a quarter. a qaurter more; morebetterA large needlea packing needlefennelhand writing for writingin addition to |A|lisp [A]remunrationstammerstutterwriting
شاعری
- رکھتے ہیں چشمِ عنایت تجھ سے سب
تجھ سوا کس سے کہیں احوال اب - تجھے کچھ عشق و اُلفت کے سوا بھی یاد ہے اے دل
سنائے جارہا ہے ایک ہی افسانہ برسوں سے - تیری وفا سے کیا ہو تلافی کہ دہر میں
تیرے سوا بھی ہم پہ بہت سے ستم ہوئے - جب ترے حسنِ پُر آشوپ پہ آیا ہے نکھار
تیرے دیوانوں کی وحشت بھی سوا دیکھی ہے - ڈھونڈا اسے بہت کہ بلایا تھا جس نے پاس
جلوہ مگر کہیں بھی صدا کے سوا نہ تھا - قلق اور دل میں سوا ہوگیا
دلاسا تمہارا بلا ہوگیا - گرفتہ دل ہیں بہت آج تیرے دیوانے
خدا کرے نہ سوا تیرے کوئی پہچانے - میں اکیلا ہوں یہاں میرے سوا کوئی نہیں
چل رہا ہوں اور میرے نقشِ پا کوئی نہیں - نکلا جو چاند‘ آئی مہک تیز سی منیر
میرے سوا بھی باغ میں کوئی ضرور تھا - ہر قدم یوں تو خدا یاد آیا
تُو کچھ اُس سے بھی سوا یاد آیا
محاورات
- آئے تو کوڑھی کا سوانگ لے کر آئے
- آفتاب ایک (سوا) نیزے پر آنا
- آفتاب سوا نیزے پر آنا
- آنکھوں میں سوال و جواب ہونا
- اب جینے کا کچھ مزا (سواد) نہیں
- اتنی سی جان سوا گز (گز بھر) کی زبان
- اتنی سی جان سوا گز کی زبان / زبان
- اجل سر پر سوار ہونا
- اسواری لینا
- اسواری کسنا