سود کے معنی
سود کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سُود }
تفصیلات
iفارسی سے اردو میں اصل صورت اور مفہوم کے ساتھ داخل ہا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بنیوں کی ایک گوت","زیان کا نقیض","نقد روپے کا نفع","وہ روپیہ جو قرض دار اس روپے کے استعمال کے لئے جو اس نے قرض لیا ہے قرض خواہ کو دیتا ہے بینک والے عموماً شرع سیکڑہ سالانہ لگاتے ہیں ساہوکار ماہانہ یا روزانہ فی روپیہ لیتے ہیں اسلام میں اسکا لین دین حرام ہے"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
سود کے معنی
جس کو تیری رضا سے مطلب ہے سُود دیکھے نہ وہ زِیاں دیکھے (١٩٨٤ء، زادِ سفر، ٨١)
"آپ کی تصانیف کی غرض و غایت. درماندہ فرقے کی سُود و بہبود کے سوا کچھ نہیں ہے۔" (١٩٢١ء، فغانِ اشرف، ١٥)
نذرانہ نہیں! سود ہے پیرانِ حرم کا ہر خرقۂ سالوس کے اندر ہے مہاجن (١٩٣٥ء، بالِ جبریل، ٢٢٠)
سود کے مترادف
فائدہ, بیاج, نفع, منافع
بچت, بھلائی, بہبود, بہتری, بیاج, پھل, ثمرہ, جھڑن, حاصل, خوبی, ربا, ربوا, فائدہ, فلاح, منافع, منفعت, نتیجہ, نفع, نکوئی, نیکی
سود کے جملے اور مرکبات
سود خوری, سود در سود, سود بخش, سود خوار, سود فراموش, سود مند, سودمندی, سود و زیاں, سود اندوزی, سود بٹا
سود english meaning
utilityadvantagebenefit; profitgain; interestusury(of mother) look affectionately on her childbenefit and advantageexquisitely beautifulgain ; profit
شاعری
- تھا خواب میں خیال کو تجھ سے معاملہ
جب آنکھ کھل گئی تو زباں تھا نہ سود تھا - تھا خواب میں خیال کو تجھ سے معاملہ
جب آنکھ کھل گئی تو زباں تھا نہ سود تھا - تب عمل میں اپنے پاوے وہ کشود
ٹل خسارت اس کوں حاصل ہوئے سود - اس شاہ کی سود دراں دنیا و دیں کوں رجھا
خوان خلیلی احساں اب عہد میں دکھایا - سود سے بچنے کی تدبیر میں کچھ ہاتھ بٹائو
کہ ملے ہاتف غیبی سے لقب خیر الناس - ہم ان کی زلف سے سودا جو وام لیتے ہیں
تو اصل و سود وہ سب دام دام لیتے ہیں - گرمی بازار یوسف جس کے آگے سود ہو
آج کل انبوہ یہ تیرے خریداروں کا ہے - خیال سود و زیاں کی اکھاڑ دی بنیاد
بڑے پہاڑ کو رستے سے میں نے ٹال دیا - دل کو سرِ بازارِ جہاں کر نہ اُچاٹ
جس طرح بنے سود و زباں میں دن کاٹ - دل کا پتا کہیں نہیں ناشدنی کہاں گیا
ڈھونڈھ چکا ہوں تار تار گیسوئے مشک سود کا
محاورات
- آسودہ کہ زن ندارو
- آسودہ کے کہ خر ندارد
- اصل مع سود
- اناڑی کا سودا (سونا) بارہ باٹ (بانی)
- اناڑی کا سودا بارہ باٹ
- اٹکا (٢) بنیا سودا دے / کرے
- اٹکا بنیا سودا دے
- ایمان کا سودا
- ایک سر (اور) ہزار سودا
- ایک سر ہزار سودا