شاہین کے معنی

شاہین کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شا + ہِین }شہباز، بازباز، ایک سفید پرندہ، عقاب

تفصیلات

iفارسی سے اردو میں داخل ہوا۔ بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "پھول بن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک سفید رنگ کا شکاری پرندہ","ایک سفید رنگ کے شکاری پرند کا نام","ترازو کی سوٹھ","ترازو کی لکڑی جس میں دونوں پلڑے لٹکتے ہیں","ترازو کی ڈنڈی","تولنے کے کانٹے کی سوئی","تیز باز","زبانہ ترازو","شاہِ مرغاں"], ,

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : شاہِینوں[شا + ہی + نوں (و مجہول)]
  • لڑکا
  • لڑکی

شاہین کے معنی

١ - باز کی طرح کا ایک سفید رنگ شکاری پرندہ جس کی آنکھیں سیاہ ہوتی ہیں، یہ بڑا بہادر اور نہایت تیز پرواز پرندہ مشہور ہے؛ یہ اکثر بڑے بڑے پرندوں کو خود مار لیتا ہے، اسے شکار کے لیے سدھایا بھی جاتا ہے۔

"پرندوں میں عقاب (Eagles) شاہین (Falcon) . ملتے ہیں۔" (١٩٦٩ء، پاکستان کا حیوانی جغرافیہ، ٢٢)

٢ - ترازو کی ہتھی جو ڈنڈی کے بیچوں بیچ سوراخ میں باندھ دی جاتی ہے؛ تولنے کے کانٹے کی سوئی؛ نیز ترازو کی ڈنڈی۔

 یوں تھا وہ مہ ہر ایک جفا جو کے بیچ میں شاہین ہو جس طرح سے ترازو کے بیچ میں (١٩٣٣ء، عروج، عروجِ سخن، ٣٨١)

٣ - ایک وضع کا باجا۔

"شافعیہ کے نزدیک شاہین بھی جایز، کیونکہ . اس کی آواز حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گوش مبارک میں گئی اور آپ نے انگشت مبارک بگوش حق نیوش رکھ لی، مگر منع نہ فرمایا۔" (١٨٦٤ء، تحقیقاتِ چشتی، ٦٦٧)

٤ - عہد مغلیہ کی ایک قسم کی بندوق جو ہاتھی کی پشت سے چلائی جاتی تھی۔

"گنجال یا ہتھنال ہاتھی کی پشت سے چلائی جاتی تھی، شترنال یا شاہین سے بھی یہی ہتیار مراد ہے، یہ بندوق چول پر گھومتی تھی۔" (١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٩١٠:٣)

ارشد شاہین، راشد شاہین، عامر شاہین

حنا شاہین، اسماء شاہین، میمونہ شاہین، عائشہ شاہین

شاہین کے مترادف

شاہ باز, عقاب

اجدل, اَشکرہ, ایگل, باز, ترمتی, شِکرہ, شہباز, صقر, طغرل, عقاب

شاہین کے جملے اور مرکبات

شاہین مزاج, شاہین بحری, شاہین تیتری, شاہین چور, شاہین زادہ, شاہین کافوری, شاہین کوہی, شاہین ترازو

شاہین english meaning

A white falcona royal falcon; the gerfalcon(archaic) summer resort [ T ](Plural) ییلاقات yíláqátroyal falconShaheen

شاعری

  • لكھیا ای ظالم خوں خوار و صیاد دل عاشق
    تری مئگاں نی میری دل اپر مضمون شاہین كا
  • دیکھ تجھ پلکاں کوں بولیا عاشق جاں بازیوں
    مرغ دل کے صید کوں چنگل ہے یو شاہین کا
  • شاہین نگہ کا اُس کے دل صید ہے اب
    ثانی جس کا جہاں میں ناپید ہے اب

Related Words of "شاہین":