شخص کے معنی
شخص کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شَخْص }
تفصیلات
iعربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اونچا ہونا","(ایک) فرد","آدمی کا جسم","انوکھا آدمی","تن زندہ","زندہ جسم","طرفہ معجون","مرد عجیب","وجود انسان","کالبد مردم"]
شخص شَخْص
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : اَشْخاص[اَش + خاص]
- جمع ندائی : شَخْصو[شَخ + صو (و مجہول)]
- جمع غیر ندائی : شَخْصوں[شَخ + صوں (و مجہول)]
شخص کے معنی
کرپارہ پارۂ آئینۂ نظر جھگڑا ہی شخص و عکس کا پھر درمیان نہ ہو (١٩٣٨ء، بستانِ تجلیات، ٨٤)
ہیچکارہ ہوں ہر اک فعل ہے مہمل میرا ہمیۂ ہاویہ ہے شخص معطل میرا (١٨٢٢ء، راسخ عظیم آبادی، کلیات، ٤)
"واقعی یہ شخص شیر ہے، فرق اس قدر ہے کہ اس وقت شیر اصلی ہو گا اور اب شیر کی تصویر رہ گیا ہے" (١٩١١ء، باقیاتِ بجنوری، ٤٨)
"شخص کی جدائی سے شخصیت کی جدائی زیادہ شخصی ہوتی ہے" (١٩٣٨ء، اقبال: شخصیت اور شاعری، ١)
شخص کے مترادف
بشر, انسان, واحد, مرد
آدمی, انسان, اکیلا, ایک, بدن, بشر, تنہا, شَخَصَ, فرد, لقر, مانس, مردم, مُنش, مُنکھ, واحد, وجود, یگانہ, یکتا
شخص کے جملے اور مرکبات
شخص واحد, شخص اجنبی, شخص پرستی, شخص ثالث, شخص خانگی, شخص غیر
شخص english meaning
a man|s self or person; a personbeingbodyindividual[A~ نور]brllianthuman bodyilluminatingpersonshiningsplendid
شاعری
- سوراخ ہے سینے میں ہر ایک شخص کے تجھ سے
کس دل کے ترا تیرِ نگہ پار نہ پایا - اک شخص مجھی سا تھا کہ وہ تجھ پہ تھا عاشق
وہ اُس کی وفا پیشگی وہ اس کی جوانی - اک شخص سے تلخ کام ہوکر
ہر شخص سے پیار کررہا ہوں - اس لیے ہر شخص کو دیکھا کیا
کاش کوئی تو مجھے اپنا کہے - برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا
اب ذہن میں نہیں ہے پر نام تھا بھلا سا - بہت اُداس ہے اک شخص تیرے جانے سے
جو ہو سکے تو چلا آ اُسی کی خاطر تُو - بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کرگیا - بنا گلاب تو کانٹے چبھا گیا اک شخص
ہُوا چراغ تو گھر ہی جلا گیا اک شخص - برسوں کے بعد دیکھا اِک شخص دِلُربا سا
اب ذہن میں نہیں ہے پر نام تھا بھلا سا - پھر آئے گا کبھی‘ اس وہم سے نکال گیا
وہ شخص اب کے باندازِ ماہ و سال گیا
محاورات
- اپنی مصلحت ہر شخص خوب جانتا ہے
- مشخص کرنا
- کس شخص کا منہ دیکھ کر اٹھا ہوں