شیدا کے معنی

شیدا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شَے (ی لین) + دا }عاشق، فریفتہ

تفصیلات

iفارسی سے اردو میں ساخت اور مفمہوم کے لحاظ سے من و عن داخل ہوا اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٨ء کو "چندر بدن و مہیار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["عشق میں ڈوبا ہوا"],

اسم

صفت ذاتی, اسم

اقسام اسم

  • لڑکا

شیدا کے معنی

١ - عاشق، فریفتہ، فدائی، دل باختہ۔

"شیدا:۔ عاشق و آشفتہ۔" (١٩٨٢ء، فن تاریخ گوئی اور اسکی روایت، ١١٥)

٢ - [ تصوف ] اہل جذب، تارک الدنیا؛ مراد؛ عاشقِ بے خبر۔

 سماتا ارض میں جو پیدا اچھے زِنعتِ محمدۖ میں شیدا اچھے (١٦٣٨ء، چندر بدن و مہیار، ٧٩)

شیداء رسول

شیدا کے مترادف

پاگل, شیفتہ, عاشق, پروانہ[1], دیوانہ

آشفتہ, دیوانہ, عاشق, فریفتہ, مجنوں

شیدا english meaning

Possessedmedinsanedistraughtdeeply in lovea lovera madmandoting (on)lovingMadShaida

شاعری

  • شکر کر قید سے صیاد کی ہوتی ہے رہا
    آبودانہ ترا اے بلبل شیدا اٹھا
  • گل پہ بلبل بی فقط شیدا نہیں مل کر بھبوت
    ہورہی ہے سرو پر قمری بھی جوگن اے صبا
  • جو تھے تماشا بیں دکن کے چمن منیں
    تجھ گل اپر وہ بلبل شیدا ہوئے اتال
  • کیا ذوق عبادت ہو ان کو جو مس کے لبوں کے شیدا ہیں
    حلوائے بہشتی ایک طوف ہوٹل کی مٹھائی ایک طرف
  • آج تک راز حقیقت نہ کھلا عاشق پر
    دل شیدا کا ہے تو یا دل شیدا تیرا
  • تجھ عشق بیچ فائز شیدا خراب ہے
    کچھ قتل بے گناہ سے تجکوں حذر نہیں
  • بساط اپنی شیدا ترا ہار بیٹھا
    اسے عشق بازی میں بھولا تو دیکھا
  • شیدا بیگم کی یہ دختر تھی، ابھی بطن سے تھی
    وہ قضا کرگئی ، افسوس ہے ، جنت کو گئی
  • بلبل شیدا سے گل چیں کی عداوت دیکھنا
    داغ اسے گزرا جو کوئی گل چمن میں رہ گیا
  • کس لیے بلبل شیدا کا عدو ہے صیاد
    عصمت گل پہ صیا بوسہ زن دامن ہے

محاورات

  • ایک جان کیا ہزار جان سے (شیدا) عاشق ہوا
  • عشق اول در دل معشوق پیدا میشود،تانہ سوزد شمع کے پروانہ شیدا میشود

Related Words of "شیدا":