صدر کے معنی
صدر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صَدْر }ملک کا سربراہ ،ہر چیز کا شروع، سینہ
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق مصدر ہے۔ عربی سے اردو میں بعینہ داخل ہوا اور بطور اسم نیز بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["اعلیٰ جگہ","اعلیٰ مقام","پہلےاستعمال شدہ","جس کو امتیاز حاصل ہو","جیسے مندرجہ صدر","چھاتی انسان کی","مرکبات میں استعمال ہوتا ہے","مکان کا صحن","کسی جلسہ میں سب سے اونچی جگہ","کسی چیز کا سب سے اُونچا حصہ"],
صدر صَدْر
اسم
صفت ذاتی, اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم
اقسام اسم
- ["جمع استثنائی : صُدُور[صُدُور]"]
- لڑکا
صدر کے معنی
["\"ان کی ساخت کے صدر خدو خال یہ ہیں۔\" (١٩٤٤ء، مٹی کا کام، ٤٣)","\"بادشاہ نے . مایے میں اتنا اضافہ کیا کہ صوبہ دار یا حکام فراہم نہ کر سکے، صدر حکومت کی طرف سے سختی ہوئی تو علانیہ منحرف ہو گئے۔\" (١٩٥٣ء، تاریخ مسلمانانِ پاکستان و بھارت، ٣١٧:١)"]
[" کشادہ صدر، اور کوتاہ گردن شکم پُر رعب قد رشکِ صنوبر (١٩٣٣ء، سیف و سبو، ٦٤)","\"حکیم صاحب کا مکان دیدارو اور وسیع تھا، صدر میں دالان در دالان اہلو پہلو میں وسیع کمرے، وسط صحن میں حوض اور فوارہ۔\" (١٩٣١ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٦، ٦:٤٢)","\"اراکین مشاعرہ . بڑی عظمت اور تپاک سے اٹھا کر صدر میں لے گئے۔\" (١٩٥٨ء، شاد کی کہانی شاد کی زبانی، ١٣٢)"," امیر اُن پیشواؤں کا میں صدق دل سے پیروہوں جو ہیں صدرِ شریعت پر بجائے الحمدِ مرسل (١٨٧٢ء، محامد خاتم النبین، ٧٥)","\"سب صوبوں میں الگ الگ صدر مقرر کر دیے گئے۔\" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٤٦:٣)","صدر (جس کو صدر جہاں بھی کہتے ہیں وہ چیف جسٹس سلطنت میں ہوتا ہے) (١٨٩٧ء، تاریخِ ہندوستان، ٦١٢:٥)","\"مصرعۂ اولٰی میں \"عروج سرو و سمن\" صدر ہے اور مصرعۂ ثانی میں \"عروج و سمن\" عجز۔\" (١٩٧٠ء، نگار، کراچی، ستمبر، اکتوبر، ٢٤)"," سرورِ ملک دیں صدرِ بزم یقیں (١٩٨٤ء، ذکر خیر الانام، ١٦٨)","\"خاندان کی عورتیں اپنی ہی جنس میں سے اپنا ایک علیحدہ صدر رکھتی ہیں۔\" (١٩٤٠ء، معاشیاتِ ہند (ترجمہ)، ١٦٧:١)","\"نیا صدر منتخب ہونے تک موجودہ صدر بدستور عنانِ اقتدار اپنے ہاتھ میں رکھے گا۔\" (١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٩٦٤)","\"شہزادہ پر تو آسمان مصیبت گویا پھٹ پڑا جس طرح کہ صدر کتاب میں ذکر ہوا۔\" (١٨٩٠ء، بوستانِ خیال، ١٤٠:٦)","\"میں نے سمجھتا کہ صدر میں یہ لوگ جن چیزوں کے بغیر گزر کر سکتے ہیں ان کی دیہات میں آکر کیوں ضرورت پڑتی ہے۔\" (١٩٢٢ء، گوشۂ عافیت، ١٦٢:١)","\"صدر صوبے کے اوقاف کا نگران اور تمام ان جاگیروں کا مہتم تھا جو کہ مذہبی، تعلیمی اور خیراتی مقاصد کے لیے عطا کی گئی تھیں۔\" (١٩٦٥ء، تاریخ پاک و ہند (مغلوں کا نظام حکومت)، ١٩٩)","\"حالانکہ فرمانِ خداوندی ہم نے صدر میں درج کر دیا ہے۔\" (١٩٦٩ء، عہداسلامی میں سائنس اور فلسفہ کی تحقیق، ٥)"]
صدر کے مترادف
چھاتی, قائد, سینہ
آگا, انگنائی, بالا, پردھان, پریزیڈنٹ, چھاؤنی, چھاتی, چیئرمین, حاکم, دارالسلطنت, رئیس, سامنا, سربراہ, سردار, سینہ, صحن, قائد, معسکر
صدر کے جملے اور مرکبات
صدر مقام, صدر مجلس, صدر دفتر, صدر دروازہ, صدر نشین, صدر جہاں, صدر الاسلام, صدر الصدور, صدر بازار
صدر english meaning
give way to compassioninspired knowledge [A ~ لدن from ; near]pitySadar
شاعری
- کرے بھنوؤ گھر صدر ہوئے ہے اجاڑ
زلیخا نے رو رو کہ کئی سر پچھاڑ - کوئی بے تہ گو نہ جانے میری قدر
پائیں ہے پائیں آخر صدر صدر - حضرت نزلہ ہیں صدر انجمن
دم بدم ان کی بھی اک تحریک ہے - گھر آیا سوتعظیم دینے چل آئی
سنواری سو او صدر اوس کوں دکھائی - ستارے پھول سارے چاند گل دان
سورج تج صدر کا سو ہے تنبول دان - صدر اوپر آجھمکتی ہور ٹھمکتی ہے کھڑی ہو
نین کشیدے کے تاراں سوں مرے دل کوں برائی - زیبایش صدر حلم و تمکیں
آرایش چار بالش دیں - صدر بزم ناز کیا تھا ایک بام حسن تھا
جلوہ گر جس بام پر قایم مقام حسن تھا - فلک ہے آج ترا صدر ہور ستارے پھول
پیالا بدر منور ہے ہور ہلال چھگل - صدر کے بازار میں ہے اک دبنگ
عارِ اطبا و طبابت کا ننگ
محاورات
- شرح صدر کے ساتھ
- صدر جہاں کہ بدر جہاں چھوڑ پہانی جائیں کہاں
- صدر ہر جاکہ نشیند صدراست
- صدرہ پڑھ کر بھی احمق رہے
- ہر گنا ہے کہ کنی در شب آدینہ بکن۔ تاکہ از صدر نیشنان جہنم باشی