صدقہ کے معنی
صدقہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صَد + قَہ }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "مینا ستونتی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["پرند جو وار کر چھوڑا جائے","وعدہ پورا کرنا","وہ چیز جو خدا کے نام پر دی جائے","وہ کھانا جو سرپروار کو چوراہے ہیں رکھتے ہیں","کسی مصیبت کو رفع کرنے کے لئے"]
صدق صَدْقَہ
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : صَدْقے[صَد + قے]
- جمع : صَدْقے[صَد + قے]
- جمع استثنائی : صَدْقات[صَد + قات]
- جمع غیر ندائی : صَدْقوں[صَد + قوں (و مجہول)]
صدقہ کے معنی
"اب اس میں مالک جس طرح چاہے تصرف کرے، چاہے بیع کر دے یا ہبہ اور چاہے تو صدقہ کے طور پر دے دے۔" (١٩٣٣ء، جنایات برجایداد، ٧)
"ایک سائل دروازے پر آیا کرتا ہے اُس کی یہی صدا ہے "بچوں کا صدقہ دیں" ایمان کا صدقہ۔" (١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض)
"اوس کا کچھ مہر جو رہ گیا تھا اوس کے پاس مع دس ہزار درہم صدقے کے بھیجا۔" (١٨٦٦ء، تہذیب الایمان، ٣٦٩)
انصاف سے جو پوچھو صدقہ حضور کا تھا کِسرٰی کی وہ عدالت، حاتم کا وہ مدار (١٩١٨ء، سحر، بیاض سحر، ١٠٤)
ترا حسن وہ بتِ مہ جبیں کہ ہے صدقہ جس پر زماں زمیں جو دکھائے رخ تو ہو دن وہیں جو چھپائے منہ ابھی رات ہو (١٨٥٤ء، ذوق، دیوان، ١٦٥)
صدقہ کے جملے اور مرکبات
صدقۂ فطر, صدقۂ جاریہ
صدقہ english meaning
An alms; a gift; a sacrifice (to avert misfortuneor sickness)(iron.) be of valuably characteristics
شاعری
- نسبت کا یہ صدقہ ہے کہ کرتے ہیں خدائی
وہ بت جو نکالے گئے اللہ کے گھر سے - معرکے میں عشق کے سرکا نہ پاؤں
آبرو کا جان کو صدقہ کیا - کچھ پائیرو تو نیں ہوا کی چپ پھراری کھاڑیاں
بچھڑے کے جھڑپن کوں موا صدقہ اتارا کاہیکوں - دل حیدر کا صدقہ کعبہ ہے قبلہ نما جس کا
مجھے محسوب کر پایہ شناسان محمد میں - صدقہ حسین امام کا ایذا سے بچ رہوں
لاغر بہت ہوں بال کی کھینچے نہ کھال دھوپ - شہیدان خدا مجکو بھی تھوڑی سی جگہ دینا
نہ ہو برباد میری خاک صدقہ اپنی تربت کا - رسوئی عشق کی میں جا جیوں گا
بر ہمن ہوے کر صدقہ لیوں گا - بلاٹلتی ہے بخشش سے بہا اے چشم تر آنسو
ملے کچھ دامن کالی کو صدقہ روح غمگیں کا - صدقہ اس مینگنی سی آنکھوں کا
واسطہ بھدے بھدے ہاتھوں کا - جان کی خیر ہو صدقہ اجی کچھ دے ڈالو
جان تم پر ہے کڑا آج کا دن آج کی رات
محاورات
- آبرو کا صدقہ جان
- آبرو کو جان کا صدقہ کیا
- آپ (ہی) کی جوتیوں کا صدقہ ہے
- آپ ہی کی جوتیوں کا صدقہ ہے
- ادھار دیا گاہک گیا۔ صدقہ دیا رد بلا
- جان کا صدقہ مال
- جان کا صدقہ مال عزت کا صدقہ جان
- حواسوں پر سے صدقہ دینا
- صدقہ دیا رد بلا
- صدقہ کرنا