طالع کے معنی

طالع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ طا + لِع (کسرہ ل مجہول) }نصیب، قمت

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت اور اسم مستعمل ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اُدے کرنے والا","چڑھنے والا","سعود کرنے والا","طلوع ہونے والا","نکلنے والا","نیا چاند","وہ برج جو بوقت ولادت یا سوال افق پر نمودار ہورہا ہو"],

طلع طالِع

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • ["جنسِ مخالف : طالِعَہ[طا + لِعَہ (کسرہ مجہول ل)]","جمع : طالِعِین[طا + لِعِین (کسرہ مجہول ل)]","جمع غیر ندائی : طالِعوں[طا + لِعوں (کسرہ مجہول ل)]"]
  • لڑکا

طالع کے معنی

["١ - طلوع ہونے والا، نکلنے والا (سورج کی طرح)، اٹھنے یا ابھرنے والا۔"]

[" کیا فیض سواری تھا کہ زر ریز تھی سب راہ طالع تھا ادھر مہر ادھر تھا علم شاہ (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ١٥٥:١)"]

["١ - قسمت، بخت، نصیبہ، مقدر، تقدیر۔","٢ - [ نجوم ] وہ برج، ستارہ یا درجہ جو پیدائش کے وقت یا (نجومی کے) کسی سوال کے استفسار کے وقت مشرق سے نمودار ہوتا ہو؛ (کنایۃً) قسمت، تقدیر۔"]

[" قسمت جنہیں اب تک درِ دولت پہ نہ لائی ممکن ہے کہ طالع نے نہیں کی ہو رسائی۔ (١٩٨١ء، شہادت، ١٩٨)","\"خسرو انسان کی بلندی اور رفعتِ طالع پر مکمل اعتماد رکھتے تھے۔\" (١٩٥٨ء، ہندوستان کے عہد وسطٰی کی ایک جھلک، ١٧٠)"]

طالع الحق، طالع السلام

طالع کے مترادف

بخت, ستارہ, قسمت, نصیب

اقبال, بخت, بھاگ, تقدیر, رتی, ستارہ, طَلَعَ, قسمت, مقدر, مقسوم, نصیبہ, کرم

طالع کے جملے اور مرکبات

طالع برگشتہ, طالع فرخ, طالع مند, طالع مندی, طالع واژوں, طالع ور, طالع وری, طالع بیدار, طالع خفتہ, طالع خوابیدہ, طالع سعد, طالع شناس, طالع شناسی, طالع آزما, طالع آزمائی, طالع بد

طالع english meaning

stardestinyfatelotfortune; prosperity; the false dawnreduce (someone) to extreme povertyrisingTale

شاعری

  • قسم جو کھایئے تو طالع زلیخا کی
    عزیز مصر کا بھی صاحب اک غُلام لیا
  • کیا کچھ نہ تھا ازل میں نہ طالع جو تھے درست
    ہم کو شکستہ قصا نے بولا دیا!
  • قسم جو کھایئے تو طالع زلیخا کی
    عزیز مصر کا بھی صاحب اک غلام لیا
  • اُس لب جاں بخش کی حسرت نے مارا جان سے
    اُب حیوان یُمن طالع سے مرے سم ہوگیا
  • طالع سے بن گئی کہ ہم س مہہ کنے گئے
    بگڑی تھی رات اُس کے سگ و پاسباں کے بیچ
  • یہاں تک گردش طالع تو آئی آزمائش میں
    خط تقدیر بھی میری جبیںپر نقش باطل ہے
  • مندی جاتی ہیں آنکھیں بسکہ شبہاے جدائی میں
    سحر تک شام سے خوابیدہ طالع نے جگایا ہے
  • نہیں گردش کو جو طالع سے جدائی شاید
    میری تقدیر میں لکھا خط توام ہوگا
  • آرے کمال طالع ہر چند نیں ہے صالح
    پر عدل سے نہ ایمن ہے فضل سے نہ خائب
  • وصل کی شب شام ہی سے اس کو آجاتی ہے نیند
    بخت سوتے ہیں ہمارے طالع بیداد کے

محاورات

  • آفتاب جمال طالع ہونا
  • شتر صالح بہ از مرد طالع
  • صحبت صالح ترا صالح کند،صحبت طالع ترا طلاع کند
  • طالع میں ‌لکھا ‌ہونا
  • طالع یاور ہونا
  • مطالعہ کرنا

Related Words of "طالع":